More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

گینیئز بک آف ورلڈ میں پاکستانی نوجوان نے اپنا نام دوسری بار درج کروا لیا

گینیئز بک آف ورلڈ میں  پاکستانی نوجوان نے اپنا نام دوسری بار درج کروا لیا

کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ اگر ہو جزبہ تعمیر زندہ تو کس چیر کی ہم میں کمی ہے، پاکستان جو زندگی کے ہر شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے مگر ہمارے ہاں سیاست کے علاوہ ہر اہم اقدام کو غیر ضروری سمجھا جاتا ہے وہ چاہے تعلیم ہو یا بھلے فروغ کھیی یا تعلیم و کھیل کی اہمیت
farhan-ayub

فرحان ایوب کا شمار بھی پاکستان کے ان با صلاحیت نوجوانوں میں ہوتا ہے کہ جنکے ٹیلنٹ کی قدر اور آبیاری کی جائے تو وہ پاکستان کے لیے بے شمار ریکارڈ بنانے کی ٹھانے ہوئے ہے، فرحان ایوب نے 2014 میں یوتھ فیسٹیول کے ذریعے کک اپس ود ہینڈز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر گینیئز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا اور خوب نام بھی کمایا، اس موقع پر سپورٹس پنجاب کی جانب سے فرحان کو نقد انعام تو بے پناہ تگ و دو کے بعد دے دیا گیا مگر بیرون ملک بھیج کر کوچنگ کی سہولیات فراہم کروانے کا وعدہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا
ہمارے مشاہدے میں ہے کہ اس نوجوان نے کھیلوں کے وفاقی و صوبائی اداروں کا کوئی ایسا دروازہ نہیں جو نہ کھٹکھٹایا ہو مگر ناکامی ، عدم تعاون اور طفل تسلیوں کے مناظر ہی دیکھنے میں آئے
دلبرداشتہ مگر دل میں بلند عزائم لیے ہوئے فرحان ایوب نے زمان پارک لاہور میں عمران خان فاونڈیشن کی زیر نگرانی مگر اپنی کاوشوں سے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے جس میں فرحان ایوب نے ایک منٹ 25 کک اپس ود نو ہینڈز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، جس کو نہ صرف گینیئنز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کر لیا ہے بلکہ ان کو ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ بھی بھیج دیا ہے
تابی لیکس کو دیے گئے اپنے پیغام میں فرحان ایوب نے کہا کہ عمران خان ان کی آئیڈیل شخصیت ہیں اور وہ اپنی کامیابی ان کے نام کرتے ہیں، نوجوان کھلاڑی نے ایک بار پھر اپنے عزائم کو دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت یا کوئی پرائیویٹ ادارہ اس کی سر پرستی کرے تو وہ پاکستان کے لیے کئی ریکارڈ سمیٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے
تابی لیکس کی پوری ٹیم اور ناظرین و قاری فرحان ایوب کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں