میڈیائی ہیروز کی جیسن محمد کے ہاتھوں تاریخی دھنائی
اگر آپ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے میچ نے نہیں دیکھا تو یقین کریں آپ نے ون ڈے کرکٹ کا ایک یادگار میچ مس کردیا، احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی جارحانہ بلے بازی کے باعث پاکستان نے بڑا ٹارگٹ تو سکور بورڈ پر کھڑا کردیا، مگر ہمارے وہ باولرز جو میڈیا ہائپ اور سپورٹس اینکرز کے بل بوتے پر ٹیم کا حصہ بن ہی جاتے ہیں، تابی لیکس بھی تقریبا ناکام دکھائی دیتا ہے کہ آخر سپیڈ گن وہاب ریاض کہیں گن پوائنٹ پر تو ہر میچ نہیں کھیل جاتے؟ یا وہ منیجمنٹ سلیکشن کمیٹی کے چہیتے بننے کا فن کہاں سے سیکھ کر آتے ہیں کہ ہر فارمیٹ کے مہنگے ترین باولرز ہونے کے باوجود ٹیم سے باہر ہونے کا نام ہی نہیں لیتے
وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی کے پوز آوٹ آف فوکس نظر آئے جب جیسن محمد نے سر ویووین رچرڈز کی یادیں تازہ رتے ہوئے وہ وہ طبیعت صاف کی کہ ان اینکرز جو اس وقت سو رہے ہوں گے شاید صبح دھنائی دیکھ کر شرمندگی ہو یا پھر خوشی ہو کہ چلو اب کچھ پیش کیا جائے گا
ہونہار شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ نہ ہوتے تو شاید یہ ہدف 45 اوورز میں ہی پورا ہوجاتا، ہمارے ڈاکٹرز نہ چلے مگر ویسٹ انڈیز کے نرس بھی چل گئے
کہاں گیا آج وہ کاکا قبل از وقت جو ابھی چند ہفتے ٹیم میں آیا اور نقلیں کرتا نظر آتا ہے بیٹسٹا کی
کیا ہوا کپتان نے تین کیچ چھوڑے؟ پھر بھی تین سو کا ہدف کروانا قابل مزمت ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں