More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم

ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی  ممکنہ ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی ٹیم منتخب کرنے کے لیے 15 اپریل سے لاہور میں تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اعلان کے مطابق ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کھلاڑی کا ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا جوکہ 14 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں منعقد ہونگے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیس کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جنمیں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری  اور عابد علی شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ کی فٹنس رپورٹ تسلی بخش ہونے پر انکو کیمپ میں شامل کیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی اس لسٹ کے علاوہ بھی چند کھلاڑیوں کی فٹنس پرکھنے کا ارادہ رکھتی ہے،
ورلڈکپ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ پانچ کھلاڑی ریزور ہونگے
ہمارے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں شامل کرنے خواہاں ہے
سرفراز احمد – کپتان

امام الحق

فخر زمان

عابد علی
بابر اعظم
محمد حفیظ
شعیب ملک
حارث سہیل
محمد رضوان
شاداب خان
عماد وسیم
حسن علی
محمد عامر
شاہین شاہ آفریدی
جنید خان

جبکہ ریزور کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حسنین،عثمان خان شنواری ، فہیم اشرف اور آصف علی کے نام آ سکتے ہیں
ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرے گی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل  سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں