More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان کو شاہین آفریدی اور محمد حسنین کی موجودگی میں ایزی نہ لیں، ناصر حسین

پاکستان کو شاہین آفریدی اور محمد حسنین کی موجودگی میں ایزی نہ لیں، ناصر حسین

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے اپنے میڈیا انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس برق رفتار باولرز شاہین آفریدی اور محمد حسنین موجود ہیں جو پچ کے معاون ثابت ہونے پر کسی بھی ٹیم کی صفیں ادھیڑ سکتے ہیں جبکہ محمد عامر کا دن ہو تو وہ دنیا کا خطرناک ترین باولر ثابت ہوتا ہے
ناصر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو کمزور نہیں کہا جا سکتا کیونکہ چیمپِئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فخر زمان کی سنچری نے ثابت کیا تھا وہ انگلش پچز جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار بلے اپنی ٹیم کو کامیابی تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
بابر اعظم کے بارے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ وہ اب ایک تجربہ کار اور آزمودہ کامیاب بلے باز بن چکا ہے اور دنیا کے کسی بھی باولر کو آسانی سے کھیل سکتا ہے اور اپنی ٹیم کو 300 رنز کا ٹارگٹ فراہم کرسکتا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں