More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان نے ورلڈکپ سے ایک ماہ قبل انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے کی ٹھان لی

پاکستان  نے ورلڈکپ سے ایک ماہ قبل انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے کی ٹھان لی

جی ہاں آئِ سی سی ورلڈکپ 2019 کی آمد ہے اور پاکستان آج سے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شارجہ سے آغاز کر رہی  ہے، محسوس ہوتا ہے کہ پی سی بی نے ورلڈکپ کی تیاریوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ٹھان لی ہے اور ٹیم کو ورلڈکپ سے لگ بھگ ایک ماہ پہلے انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ بھرپور ٹریننگ سیشن اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز کے معاملات بھی طے پا گئے ہیں
ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی جبکہ انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز 5 مارچ سے شروع ہوگی
ماہرین کرکٹ نے پی سی بی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی ٹیم کو انگلینڈ کے موسم کے ساتھ ایڈجیسٹ کرنے کا اور وہاں کی پچز کا مزاج جاننے کا موقع ملے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں