کھلاڑی چن لیے گئے – تاج ولی کو تاج تو کیا کیپ بھی نہ مل سکی
قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل فائنل کے فوری بعد متحرک ہوگئی اور مستقبل کے لیے پلیئرز بنک تیار کرنے کے لیے انتالیس کھلاڑی کو آٹھ مارچ کو نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور طلب کر لیا ہے
ترجمان پی سی بی کے مطابق کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں امام الحق، صاحبزادہ فرحان خان، صہیب مقصود، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، سعد علی، عبدالرحمان مزمل، مہران ابراہیم، خوشدل شاہ، اکبر الرحمان، حسین طلعت، اسرار اللہ، سرمد بھٹی، جنید علی، عمیر مسعود، سیف اللہ بنگش، محمد عباس، میر حمزہ، صدف حسین، تابش خان، عاطف جبار، عثمان شنواری، احمد بشیر، غلام مدثر، ثمین گل، عزیز اللہ، فہیم اشرف، احمد جمال، عرفان اللہ شاہ، وقاص مسعود، محمد عرفان، عماد بٹ، محمد عرفان خان، کرامت علی، بلال آصف، کاشف بھٹی، حسان خان، ظفر گوہر اور شاہ زیب احمد شامل ہیں۔
حلقہ کرکٹ میں پشاور کے نوجوان کھلاڑی تاج ولی کو شامل نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ پشاور کو ون ڈے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ تاج پہنانے میں تاج ولی کا کردار سب سے نمایاں تھا
ترجمان کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سربراہ سلیکشن کمیٹی انضمام الحق کھلاڑیوں کی استعداد کار کا جائزہ دیگر کوچز کے ہمراہ مل کر لیں گے، تاہم دیگر کوچز کے ناموں کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی بتایا ہے کہ ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر کا مزکورہ کیمپ میں کیا کردار ہوگا
اپنی رائے کا اظہار کریں