پشاور زلمی کی کامیاب قیادت نے سیمی کے لیے ویسٹ انڈیز کے دروازے کھول دیے

ڈیرن سیمی کے ویسٹ انڈیز ٹیم میں شمولیت کےدروازے کھلنے لگے۔۔۔۔ویسٹ انڈیز بورڈ کے نئے صدر رکی اسکیرٹ نے سیمی کی کے واپسی کا عندیہ دیدیا۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سیمی کی ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی کے لیے پرجوش
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر ویسٹ انڈیز ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔۔۔۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کےنئے صدر رِکی اسکیرٹ نے ڈیرن سیمی کو ایک بار ٹیم میں شامل کرنےکاعندیہ دے دیا ہے۔۔۔۔ رکی اسکیرٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل ہونے پر کسی بھی ریجن کے کسی کھلاڑی پر کوئی پابندی نہیں۔۔ ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے ۔۔ جو کسی بھی کھلاڑی میرٹ پر ٹیم میں منتخب کرسکتی ہے۔۔۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے منجھے ہوئے کامیاب کپتان ہیں ۔ ڈیرن سیمی کی ویسٹ انڈیز ٹیم میں دوبارہ شمولیت خوش آئند ہوگی۔ پشاور زلمی کے کپتان کے طور پر سیمی ٹیم متحد اور بہترین قیادت کی ۔جبکہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی پر بھی ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
۔۔ ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈیز کو دوہزار بارہ اور دوہزار سولہ کا ورلڈٹی ٹوئنٹی کا ٹائیٹل جتوایا۔۔۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی ٹیم بھی دوہزار سترہ میں چیمپیئن بنی۔۔ جبکہ پشاور نے مسلسل تین سال سیمی کی قیادت میں فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔۔۔
اپنی رائے کا اظہار کریں