کھلاڑی نا خوش، پی سی بی نے کھلاڑیوں پر پابندی لگا ڈالی
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں تو کھلاڑیوں کو اجازت تھی کہ وہ اپنی فیملیز کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں جسکے مثبت نتائج جیت اور کسی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کی صورت میں سامنے آئے
مگر اب پی سی بی کھلاڑیوں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ انگلینڈ سیریز کے پانچ ون ڈے میچوں میں تو فیمیلیز کو ساتھ رکھ سکتے ہیں مگر ورلڈکپ کے دوران فیمیلیز کو ساتھ نہیں رکھ پائیں گے،،،
اس سے پہلے بھی کھلاڑیوں اور پی سی بی میں تناو کی سی صورت حال بن گئی تھی جب ان کو فیمیلیز ساتھ رکھنے سے منع کردیا گیا تھا مگر کپتان مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا تھا اور کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی تھِی
پی سی بی کے اس فیصلے خلاف شادی شدہ کھلاڑیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو 5 جولائی کو کھیلنا ہے، اور اگر ٹیم پاکستان نے فائنل کھیلا تو 15 جولائی کو وطن واپسی ہوگی، اس اعتبار سے دو ماہ طویل دورے میں کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں