بنگلادیش کے خلاف میچ میں بھارت کے اہم کھلاڑی زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور(نمائندہ تابی لیکس)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کےخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ(پی سی سی ای) کے مطابق روہت شرما بنگلادیش کے اوپنر انعام الحق کا کیچ پکڑنے کے دوران زخمی ہوئے، گیند نے ان کے انگوٹھے کو لگی جس کے بعد ان کے انگوٹھے سے خون بھی نکلنے لگا۔انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے فوری بعد ان کی چوٹ کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر ایکسرے کے لیے ڈھاکا کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کپتانی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں