انضمام الحق نے معین خان کو صدمے سے دوچار کردیا
سابق کپتان معین خان آج کل مصباح الحق کی کپتانی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کامیابی کی صورت میں ان پر کوئی نوازشات کی بارش کا وعدہ کیا گیا ہے، تاہم ان کے بھائی کو تو پاکستان انڈر نائیٹین کا منیجر مقرر کردیا گیا
مگر چیف سلیکٹر کا اعلان کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود مصباح الحق کریں گے یقینا معین خان کے لیے کسی صدمے سے کم خبر نہیں، چیف سلیکٹر نے کراچی میں
صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان آسٹریلیا سے سیریز جیت سکتا ہے مگر اس کے لیے بہت ضروری ہے یونس خان اپنی روایتی بلے بازی کا مظاہرہ کریں، سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کراچی جنید جمشید کے اہل خانہ سے افسوس کے لیے آئے ہوئے تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں