بڑی خبر – چیمپیئنز ٹرافی – قومی ٹیم کا دس روزہ کیمپ انگلینڈ میں لگے گا
جی ہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے میگا تیاریوں کا منصوبہ بنا لیا ہے اور اس سلسلے کا سب سے بڑا اور اہم اقدام یہ ہے کہ قومی ٹیم کا دس روزہ تربیتی کیمپ انگلینڈ میں منعقد کیا جائے گا
یاد رہے کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے اہم میچ چار جون کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے اس لیے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ بڑے میچ کے لیے بڑی تیاری کی جائے اور انگلینڈ کے موسم اور پچ کی نزاکتوں کو بھانپنے کا مناسب وقت مل سکے
ومی ٹیسٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان انگلینڈ کیلیے روانہ ہوجائیں گے جبکہ محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل،عماد وسیم،فخر زمان، فہیم اشرف اور جنید خان 15مئی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کے بعد برمنگھم کے لیے کوچ کر جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں