پاک بھارت کرکٹ- چِیئرمین پی سی بی کا ماہرانہ U-Turn
چیئرمین پی سی بی کا حال ہی میں ایک بیان زبان زد عام ہوا کہ پاکستان کو پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کی بنا پر بڑے خسارے کا خدشہ ہے اور پاکستان سخت خطرے کے باوجود بھارت میں جاکر کھیلنے کو تیار ہے
اس بیان پر چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے بھی اختلافی بیان دیا کہ بھارت میں جاکر کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں
اس صورت حال پر شہر یار خان کی جانب سے یوٹرن دیکھنے میں آرہا ہے، ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے بیان کو حقیقی رنگ کی بجائے غلط سمجھا گیا، ترجمان کے مطابق شہر یار خان کے بیان کا مطلب یہ تھا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ پاکستان میں یا نیوٹرل وینیو پر کھیلے تو پاکستان سخت سیکورٹی رسک کے باوجود بھارت میں کھیلنے کو تیار ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں