More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے آج صبح کوچز کی زیر نگرانی میں باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز 29 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوگی۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دینگے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ،بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،مورنے مورکل باولنگ کوچ ہونگے آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہونگے ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجان دینگے ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہونگے عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دینگے ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم کا شاندار آغاز، پہلے میچ میں منگولیا کو ہرا دیا شاہین شاہ کے کپتان بننے سے متعلق خبروں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل عبد الرزاق اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کے انعقاد پر خوش، شاہد آفریدی کو فٹ کھلاڑی قرار دیدیا گلوبل کرکٹ کپ: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، آئی سی سی نے 8 افراد کو معطل کر دیا رونالڈو کا ایران پہنچنے پر شاندار استقبال، ریشمی قالین تحفے میں دیا گیا پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا کراچی میں شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب، بابر نے بھی شرکت کی

چیٸرمین آٸی سی سی ۔ پاکستان کرکٹ سہولیات کی تعریف کر کے چلتے بنے

چیٸرمین آٸی سی سی ۔ پاکستان کرکٹ سہولیات کی تعریف کر کے چلتے بنے

پاکستان میں کرکٹ کی سہولتیں اور پروگرام زبردست ہیں، آئی سی سی چیئرمین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کا دو روزہ لاہور کا دورہ اختتام کو پہنچا۔

یاد رہے کہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ اس دورے میں گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے دیگر حکام سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کرکٹ کی ترقی اور اسے مزید فروغ دینے سے متعلق مشترکہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔

گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قومی کرکٹ اکیڈمی، لاہور قلعہ، لاہور میوزیم، مینار پاکستان اور سیف سٹی پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ آئی سی سی کے تمام رکن ممالک کا دورہ کیا جائے اور دیکھا جائے کہ ہر رکن ملک میں کرکٹ اور اس کے انتظامی معاملات اس کے دائرہ اختیار کے تحت کس طرح چلائے جارہے ہیں کیونکہ ہر ملک اپنے سائز، معیشت اور کرکٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے دوسرے سے مختلف ہے۔

گریگ بارکلے نے پاکستان میں کرکٹ کی سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولتیں اور کرکٹ سے متعلق پروگرام بہت زبردست ہیں۔ اب چونکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آچکی ہے لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ دوطرفہ کرکٹ کے انتظامات کے سلسلے میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی مرد اور خواتین کرکٹ کو اگلے درجے پر دیکھیں گے اور کمرشل نقطہ نظر سے بھی اس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ انہیں مرد اور خواتین کرکٹ کی ترقی اور انتظامی سطح پر اس کی منصوبہ بندی سے متعلق جو بریفنگ دی گئی اس سے وہ بہت خوش ہوئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت اور کامیابیوں کے تناظر میں صلاحیت کے اعتبار سے پاکستان کی خواتین کرکٹ کا مستقبل بہت اچھا ہوگا۔

گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے دورے میں جو کچھ دیکھا ہے اس سے وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں ۔جیسا کہ آئی سی سی کے نقطہ نظر سے ہم اس کھیل کو دنیا بھر میں وسعت دینا چاہتے ہیں اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودگی خوشی کا باعث ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمینٹ کمیٹی کے سربراہ اور آئی سی سی کے ڈائریکٹر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے کے لیے گریگ بارکلے اور جیف ایلرڈائس کے شکر گزار ہیں ۔ اس دورے نے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے خیالات اور آئیڈیاز کے تبادلے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی کے ساتھ بات چیت کو جاری رکھنے اور گلوبل حکمت عملیوں اور منصوبوں کے معاملے میں ساتھ کام کرنے پر یقین رکھتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف تمام رکن ممالک کے بہترین مفاد میں ہیں بلکہ ان سے اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جس کا تعلق کرکٹ کو مزید فروغ دیتے ہوئے نئے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے۔

-E

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں