تابی لیکس – ہیڈکوچ باسط علی ثناء میر کے لیے ڈٹ گئے
ذرائع بتاتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی کی طلبی پر باسط علی اور مختصر دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ، مصباح الیون کی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی کو زیر بحث لایا گیا، ذرائع بتاتے ہیں کہ باسط علی نے جناب شہریارخان کو شکست کی وجوہات اور انڈر پرفارم کرنے والی کھلاڑیوں کے نام بھی بتا دیے ہیں
بااعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط علی نے کپتان ثناء کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کو دستیاب کھلاڑیوں میں سب سے عمدہ کپتان قرار دیا ہے، پی سی بی ذرائع سے اشارے ملے ہیں کہ قومی ٹیم میں تین سے چار کھلاڑیوں کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں