More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

محمد اصغر کو آسٹریلیا طلب کر ہی لیا گیا

محمد اصغر کو آسٹریلیا طلب کر ہی لیا گیا

یاسر شاہ کی کمر درد ایک بار پھر معمہ بن گئی، ان کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منیجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی سے محمد اصغر کی مانگ کی جو منظور کر لی گئی اور چیئرمین پی سی بی نے بھی فورا سلیکشن کمیٹی کی منظوری کو شرف قبولیت بخش دیا، محمد اصغر ٹیم میں ستارویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہونگے جبکہ یاسر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے، قومی ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل افواہ تھی کہ کپتان مصباح الحق الٹے ہاتھ سے سپن باولنگ کروانے والے محمد اصغر کو ہمراہ لے کر جانا چاہتے ہیں مگر ان کے چھ سالہ کیریئر میں ان کی خواہشیں کم ہی پوری کی گئیں تاہم یاسر شاہ کی تکلیف کی صورت میں کپتان مصباح الحق کی خواہش پوری ہو ہی گئی

tabileaks

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں