اعصام الحق – تم ہی تو ہو پاکستان
اعصام الحق- وہ نام ہے جو ڈیڑھ دہائی سے دنیائے ٹینس میں پاکستان کا قومی پرچم لہرائے ہوئے ہیں، ملک پاک کی پہچان بنے ہوئے، کبھی فرزند پاکستان امریکہ کے ٹینس کورٹس میں جزباتی ہوکر چلاتا نظر آتا ہے کہ ہم پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن اور کھیل پسند لوگ ہیں تو کبھی مختلف ممالک کے ساتھیوں کے ہمراہ فتوحات اپنے نام بلکہ پاکستان کے نام کیے رکھتے ہیں، اتنے سال انٹرنیشنل میں سرکٹ میں متحرک رہنا ہی اعصام کے مضبوط اعصام اور فٹنس کا بہت بڑا کریڈٹ ہے مگر افسوس اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی ہم ایک بھی اعصام الحق پیدا نہ کر سکے، آج اعصام الحق جہاں بھی اس میں ان کے والد کا کردار مثالی ہے کہ جنہوں نے ہر حال میں اعصام کو مالی مسائل کا شکار نہ ہونے دیا
اعصام الحق نے پندرہ جنوری کو ایک اور ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا اور اپنے پولینڈ میٹکوسکی ساتھی کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک ورلڈ ٹائٹل چیمپیئن شپ جیت کر اپنے فن و مہارت کی دھاک بٹھا دی
گزشتہ آٹھ سال سے مجھے یہ اعزاز رہا کہ ہر موقع پر اعصام کی خدمات کا معترف رہا جب میں نیوز ون اور ڈان کے لیے کام کرتا تھا، اب تابی لیکس ڈاٹ کام نے
اعصام الحق کو خراج تحسین پیش کرنے کو ایک ویڈیو بنائی ہے جو یقینا آپ کو پسند بھی آئے گی اور آپ میں بھی کچھ کر گزرنے کا جزبہ پیدا کرے گی مگر شرط ہے کہ آپ چیلنج پسند ہوں محض الفاظی بڑھکیں مارنے والے نہ ہوں
اپنی رائے کا اظہار کریں