احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کھیلیں گے مگر لاہور سے نہیں
احمد شہزاد کا بلا ہے کہ آج کل تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے ادارے حبیب بنک کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایک مدت کے بعد حبیب بنک جو کبھی ڈومیسٹک کرکٹ پر عروج کرتا تھا پھر سے صف اول کی ٹیموں میں لا کھڑا کیا
آٹھ جنوری سے راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہونے والے پی سی بی ٹی ٹونٹی میں احمد شہزاد آپ کو اسلام آباد کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے، میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو لاہور کی دونوں ٹیموں نے منتخب کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ تابی لیکس کے ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اسلام آباد کی جانب سے کھیلنے کا بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا جس کا اندازہ لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کو پہلے سے تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں