یوم قائد پر شاہد آفریدی اور ہیڈکوچ زلمی محمد اکرم کی پشاور میں مصروفیات
یوم قائد کے موقع پر ملک بھر سرکاری و نجی سطح پر بے شمار تقریبات کا اہتمام کیا گیا، پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں میں سے پشاور زلمی نے یوم قائد کو شایان شان طریقے سے منایا گیا، سابق کپتان شاہد آفریدی اسلامیہ کالج پشاور میں ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
ہیڈکوچ پشاور زلمی محمد اکرم نے پشاور میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ دن گزارا اور بچوں کو تحائف بھی پیش کیے، اس موقع پر محمد اکرم نے بے سہارا بچوں کو یقین دلایا کہ کھیلوں میں دلچسپی لینے والے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کو بے سہارا ہونے کا احساس تک نہیں ہونے دیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں