آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کپتانی، مصباح کو ذیادہ نمبر دے دیے
چیئرمین پی سی بی کے حالیہ تبصرے کہ مصباح الحق عمران سے بہتر کپتان اور میانداد ناکام کوچ تھے پر تبصروں کا غیر ضروری سلسلہ چل نکلا ہے اور ان تبصروں کو جتنی مرضی ضرب تفریق دے لیں حاصل جمع صفر سے ذیادہ نہ ہوگا
شاہد آفریدی کے اعزاز میں کراچی میں ایک استقبالیے میں شاہد آفریدی نے پہلے تو سندھ حکومت کو نہایت مناسب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئِے کہا کہ بی بی شہید زندہ ہوتیں تو سندھ میں کرکٹ خصوصا گراونڈز کی یہ حالت نہ ہوتی، بوم بوم نے کہا انہوں نے سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈیمی کے لیے اراضی کی مانگ کی تھی مگر سندھ حکومت سے عدم تعاون کا جواب آیا
ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پر بات شروع ہوئی تو آفریدی نے قرار دیا کہ بلا شبہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈکپ بھی جیتا مگر ان کے پاس سپر سٹار کھلاڑیوں سے بھرپور ٹیم تھی اور ٹیسٹ کرکٹ پر نظر دوڑائی جائے تو بے شمار بحران پیدا ہونے اور کمزور سے کمزور ٹیم کے ساتھ مصباح الحق نے نہ صرف کامیابیاں سمیٹیں بلکہ ان کی ذاتی کارکردگی بھی عمران خان سے کہیں بہتر رہی
اپنی رائے کا اظہار کریں