پرستار کی گرفتاری پر آفریدی ناراض
سابق کپتان شاہد آفریدی اکثر پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کا واحد حل باہمی کھیلوں کو قرار دیتے رہے ہیں اور بھارت سے ملنے والے پیار کو بھی بے مثال کہنے پر پاکستان میڈیا کی جانب سے سخت تنقید برداشت کرچکے ہیں، مگر بھارتی بنیے کی مکارانہ سوچ شاید بدلنے والی نہیں
حال ہی میں شاہد آفریدی کی شرٹ پہننے پر بھارت میں ایک شہری کو ایسے گرفتار کرلیا گیا جیسے کوئی لاہور میں پتنگ اڑا رہا ہو
بوم بوم آفریدی نے اپنے پرستار ریپن چوہدری کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو دور دور رکھے بنا دونوں ممالک میں موجود کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی، یاد رہے ریپن چوہدری کو بھارتی پولیس نے محض اس لیے گرفار کر لیا تھا کہ انہوں نے شاہد آفریدی کی ٹریڈمارک شرٹ پہن رکھی تھی
اپنی رائے کا اظہار کریں