2017میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑی کن تنازعات کا شکار رہے؟ کس کھلاڑی نے خیر باد کہا، کون آیا ؟
لاہور: 2017میں پاکستان کرکٹ کو کئی تنازعات کاسامنا بھی رہا ،کسی کا پول کھل گیا، کوئی پابندی کاشکار ہوا،،تو کئی اسٹارز دنیائے کرکٹ چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 2017کا سال پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تو اہم گردانا جاتا ہے تاہم اس سال میں کئی تنازعات سمیت متعدد مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔
اسپاٹ فکسنگ نے پی ایس ایل کوداغ دارکردیا۔شرجیل خان اورخالدلطیف پر پابندی لگ گئی ۔ اس بعد عمادوسیم بھی ہیڈلائنزمیں آئے، اس کی وجہ کھیل نہیں بلکہ تال میل تھا اور وہ بھی افغان خاتون سے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے واحد پروفیسر کا نیا امتحان محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں خرابی کے باعث پھرنااہل ہوگئے۔پاکستان کرکٹ کے لیجنڈز مصباح اوریونس کی کرکٹ سے یادگاررخصتی ہوئی ۔
کرکٹ سے رخصتی پرلاہورمیں شاہدآفریدی اورمصباح کو مثالی الوداعیہ ،ہزاروں کاخراج تحسین پیش بھی کیا گیا ۔ اسطرح سال 2017 پاکستانی کرکٹ میںاپنی کھٹی مٹھی یادیں لیئے جانے کو تیار ہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں