More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ڈار ہاکی اکیڈیمی نے ملائشیا میں ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

صاحب ہماری قومی ہاکی ٹیم کوئی اعزاز اپنے نام کرے نہ کرے مگر ایسے میں ایک ٹیم جہاں بھی جائے تو ناقابل شکست رہتی ہے، جی ہاں دورہ یورپ ہو یا ملائشیا ڈار ہاکی اکیڈیمی لاہور ناقابل شکست ہی رہتی ہے، آج کل ملائشیا کے دورے پر گئی ہوئی ہاکی اکیڈیمی کا فائنل میچ وہاں کی مقامی ٹیم ایس ایس ٹی ایم آئی سے ہوا، مقامی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ڈار ہاکی اکیڈیمی نے فائنل میچ چار صفر سے جیت لیا، مہمان کی جانب سے عثمان، فرحان، حماد انجم اور وسیم اکرم نے ایک ایک گول کیا، ڈار ہاکی اکیڈیمی یہ ٹورنامنٹ ملائشیا کے شہر ایپوہ کے اذلان شاہ ہاکی اسٹیڈیم میں جیتا، اکیڈیمی کے روح روان سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں