More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پی سی بی نے لاہور ریجن کی ون ڈے کپ ٹیموں پر اعتراض لگا دیا

پی سی بی نے  لاہور ریجن  کی ون ڈے کپ  ٹیموں پر اعتراض  لگا دیا

لاہور:  پی سی بی نے لاہور ریجن کی ون ڈے کپ ٹیموں پر اعتراض لگا دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن نے قواعدو ضوابط کے مطابق ٹیمیں تشکیل نہیں دیں ، ٹیموں میں سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی شامل نہیں، قوانین کے مطابق ٹیم میں چھ انٹرنیشل یا ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی ہونے چاہیئے،

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے لاہور ریجن کی ون ڈے کپ کی ٹیموں پپر اعتراض لگا دیا ہے۔ پی سی بی نے لاہور ریجن کو دوبارہ ٹیمیں جمع کرانے کے لیئے کہہ دہا زرائع 
 لاہور ریجن نے قواعدو ضوابط کے مطابق ٹیمیں تشکیل نہیں دیں ۔
ذرائع کے مطابق لاہور ریجن نے اپنی ٹیموں میں غیر معروف اوراوسط پرفارمنس والے کرکٹرز کو شامل کر لیا ۔ لاہور ریجن کی ٹیموں میں سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی شامل نہیں ہیں ۔

لاہور ریجن کا موقف ہے کہ کرکٹرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شامل نہیں کیا ۔  کھلاڑیوں نے متبادل پلئیر کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا۔ ریجن نے پلئینگ الیون میں کھلاڑی کو شامل کرنے پر دباو ڈالا ۔
 پلئیر کو شامل نہ کرنے پر ریجن انتقامی کارروائی کر رہا ۔ قوانین کے مطابق ریجن کی ٹیم میں چھ انٹرنیشل یا ڈیپارٹمنٹل کھالڑی ہونے چاہیئے ۔ ریجن کے باقی 12 کھلاڑی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہونے چاہیئں ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں