نیوزی لینڈ سے مقابلہ:- قومی ٹیم کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
نیوزی لینڈ: پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ جیتنے کے بعد پھر تیاریوں میں لگ گئی ، فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑی ویلنگٹن پہنچتے ہی ٹریننگ کرنے جِم پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کا سخت ترین چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے خؤد کو تیار کرنا شروع کر دیا ہے ۔ قومی شاہینوں نے پریکٹس میچ میں میزبان الیون کو تو ناک آؤٹ کر دیا ۔
لیکن اب نیوزی لینڈ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہرانا ہے ،قومی شاہینوں نے ویلنگٹن پہنچتے ہی سیریز کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ۔کوچز اور ٹرینرز کی زیر نگرانی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں نے جم کر جِم ٹریننگ کرنی شروع کر دی ہے ۔
جم میں سرفراز ، اظہر ، حفیظ سمیت متعدد پلیئرز بنڈل اٹھا کر اپنا زورِبازو بڑھاتے نظر آئے تو کسی نے مسلز کی ورزش کر کے ،، کھیل کے لیے اسے فِٹ بنایا ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں