More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں کیویز کو شکست دینے کیلئے کیا پلان تیار کیا ہے ؟ باو¿لنگ کوچ اظہر محمود نے سب بتا دیا

قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں کیویز  کو شکست دینے کیلئے کیا پلان تیار کیا ہے ؟ باو¿لنگ کوچ اظہر محمود نے سب بتا دیا

نیلسن : پہلی شکست کا غم بھلائے پاکستانی ٹیم جیت کے عزم کیساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف کل میدان میں اترے گی .کھلاڑیوں نے نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیے .بولنگ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں بولنگ اٹیک تو مضبوط ہے لیکن بیٹنگ میں بھی ذمہ داری دکھانا ہو گی۔

نیلسن میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ مجھے اپنے باؤلرز پر پورا اعتماد ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے اوپنرز کی وکٹیں لینے میں کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مارٹن گپٹل اور منرو دونوں بہترین فارم میں ہیں۔ منرو تیز کھیلنا پسند کرتے ہیں جبکہ گپٹل وکٹ پر سیٹ ہونے کیلئے وقت لیتے ہیں، ہمیں انہیں جلدی آؤٹ کرنا ہو گا اور ہم وکٹیں لینے کیلئے باؤلنگ کریں گے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں