اعصام الحق کے بعد باکسر عامر خان
اعصام الحق کی شادی سب کو بھول سکتی ہے مگر پاکستانی سپورٹس رپورٹرز کو شاید کبھی نہ بھولے، لاہور میڈیا نے دن رات ایک کرکے اعصام الحق اور فاہا مخدوم کی منگنی سے لیکر شادی تک ہر لمحہ محفوظ کیا
مگر افسوس اعصام الحق اور فاہا مخدوم کی شادی ذیادہ عرصہ نہ چل سکی
اب یہی مناظر باکسر عامر خان کی زندگی میں دیکھے جاسکتے ہیں کہ ان کی شریک حیات فریال مخدوم اپنے سسرال کے مشرقی طرز انداز پر نالاں ہیں اور بے جا مداخلت پر یہاں تک کہہ دیا ہے کہ وہ امریکہ منتقل ہوجائیں گی
اعصام الحق کی طرح عامر خان بھی شرمیلے مزاج اور بھلے انسان ہیں، وہ بھی اعصام الحق کی طرح بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح یہ ناطہ نہ ٹوٹے، مگر فاہا مخدوم کی طرح فریال مخدوم بھی علیحدگی کے اشارے دے رہی ہیں، ہم سب کی دعا ہے کہ اعصام الحق کی طرح کا انجام باکسر عامر خان کا نہ ہو
اپنی رائے کا اظہار کریں