بھارتی رویے پرپاکستانی کرکٹ ماہرین کا سخت ردعمل
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمت کرکے خود ہی بھارت کے ساتھ ہر سطح پر کھیلنے سے انکار کردے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد لطیف کاکہنا تھا کہ پاک،بھارت میچزہوہی نہیں رہے تواسکے امکانات کی بات فضول ہے،بھارت اگر ہمارے ساتھ نہیں کھیلتاتوپاکستان ہمت کرکے ہرسطح پرکھیلنے سے انکارکردے، بھارت کوآئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے کھیلنے کا بائیکاٹ کردینا چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریزمیں اچھی فائٹ دیکھنے کوملے گی،پاکستان اب آسان ٹیم نہیں رہی ،نیوزی لینڈکے دورے میں اچھی فائٹ ہوگی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ نجم سیٹھی کےخلاف فکسنگ کے ثبوت کسی کے پاس ثبوت ہوں توبات کرے،الزام لگاناویسے ہی بہت آسان ہے۔
ان کے علاوہ بہانے بازی ،ہٹ دھرمی ماہرین بھارت پر برس پڑے،رمیز راجہ نے کہا بھارتی رویہ افسوسناک ہے۔سابق کپتان عامرسہیل نے کہاپاکستان کومنت سماجت کرنےکی کوئی ضرورت نہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں