More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل۔ ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ڈبل سنچری۔ عابد علی نے225 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں128 رنز کا اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے عاقب شاہ کی کے آر ایل کے خلاف سنچری۔ ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا: رضوان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں‘، شائقین رضوان سمیت قومی ٹیم پر برس پڑے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے حکمت عملی بنالی، ٹیمبا باووما سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، جنوبی افریقی کپتان کا دعویٰ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ لاہور: پاکستان ڈربی ڈے ریسز کا لاہور ریس کلب میں جاری لاہور: پہلی ریس وار کمانڈ نے جیت لی لاہور: پاکستان کی سب سے بڑی ریس پاکستان ڈربی دن کی 8 ویں ریس ہے لاہور: پاکستان ڈربی ڈے کی دوسری ریس زوزا نے جیت لی لاہور: پاکستان ڈربی ڈے کی تیسری ریس مونی پرنس نے جیت لی ڈربی ریس ک چوتھی ریس ویسٹرن لیڈی نے جیت لی کراچی۔ 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا 8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے۔ شائقین کرکٹ بے تاب۔ کھلاڑی پر جوش کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ محسن نقوی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔ محسن نقوی میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ محسن نقوی اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ محسن نقوی

انڈر 19 کرکٹ؛ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری

انڈر 19 کرکٹ؛ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری

میلبورن: آسٹریلیا کیخلاف انڈر19 کرکٹ سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری کے بعد پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔

آسٹریلیا کی انڈر19ٹیم کیخلاف تین میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستانی الیون نے  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر235رنز اسکور بورڈ پر جمع کیے۔

اوپنرز کیمرون گرین اورمیتھیو اسپورز ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، گرین 37 گیندوں پر 12رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسپورز نے 4 گیندوں کا سامنا کیا لیکن انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع میسر نہیں آسکا، وہ محمد موسی کی گیند پر سلیمان شفقت کا کیچ بنے،  جیک وائٹ نے 27اور میکنزی ہاروی نے22رنز بناکر ٹیم کو کچھ سکون کا سانس فراہم کیا، تاہم وائٹ محمد طحہ کی عمدہ فیلڈنگ کے سبب رن آؤٹ ہوگئے۔ 

ہاروے کو علی زریاب آصف نے ایل بی ڈبلیو کردیا، اولیور ڈیویس3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھوں نے 14 گیندوں کا سامنا کیا، آرون ہارڈی نے 85 کی بھرپور اننگز کھیلی، انھوں نے 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکے اور3 چھکے جڑے، ان کی وکٹیں حسن خان نے اڑائیں، پیٹرک روو41 بالز پر 39رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، انھیں ارشد اقبال نے حسن خان کی مدد سے پویلین چلتا کیا، ہیریسن میکون7 جبکہ بلیک ایڈورڈاور ایان کارلیسلی ایک ایک رن بناسکے۔

ارشد اقبال سب سے زیادہ کامیاب بولر ثابت ہوئے، انھوں نے 8.1 اوورز میں 39رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،شاہین شاہ آفریدی نے 43رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں، حسن خان نے 49رنز دیکر2 شکار کیے، پاکستان ٹیم بارش کے سبب جوابی اننگز مکمل نہیں ہوسکی۔

کھیل روکے جانے تک قومی جونیئر سائیڈ نے 12.2 اوورز میں 2 وکٹ کھوکر60رنز جوڑے، محمد زاہد عالم 21 گیندوں پر 28رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، عمران شاہ نے 39 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 19رنز اپنے نام درج کرائے، روحیل نذیر8 جبکہ علی زریاب آصف1 پر ناٹ آؤٹ رہے، جس کے بعد مقابلہ بے نتیجہ ختم کردیاگیا، تاہم ابتدائی میچ میں 6 وکٹ سے فتحیاب رہنے والی قومی جونیئر ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں