تہمارے مسکرانے سے، حماد احمد محبتیں باٹنے والا شاعر
حماد احمد
میں تم کو آج تک نہیں بھولا
مجھ سے حساب لے لو پل پل کا
جامع سکول سرگودھا کے پرنسپل جناب حسین احمد مرحوم کا بیٹا حماد احمد جو مجھ سے دو کلاسیں جونیئر تھا، مگر ساتھ اس لیے رہا کہ حماد احمد تقریر اور میں معلومات عامہ اسلامی میں ٹیم ممبر ہوتے تھے، ہاں یاد آیا سکاوٹنگ میں بھی
ہم دونوں اسلم صاحب کی لٹریری ٹیم کا لازمی حصہ ہوتے تھے ، پھر لمبی جدائی دیکھنے کو ملی جب حماد احمد ڈاکٹر بننے لاہور چلے آئے اور علامہ اقبال میڈیکل لاہور سے ڈاکٹر بن گئے اور فیصل آباد کے نیشنل ہسپتال میں درویش خدا مست سرجن جناب ڈاکٹر محمد خان کے ماتحت سرجری میں طبع آزمائی کی ، کسی دوست نے بتایا کہ حماد احمد CSS کرکے اسلام آباد اعلی درجے کی نوکری کر رہے ہیں ، لاکھ خواہش کے باوجود ملاقات کی چاہت پوری نہ ہو سکی کیونکہ میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب برادرم راجہ منصور کے علاوہ بڑے لوگوں سے سے کنی کترا کر چلتا ہوں، خیر پھر معلوم پڑا کہ رزق حلال کی بے چینی نے حماد احمد کو شارجہ پہنچا دیا ہے سر پکڑ کر رہ گیا کہ یہ شخص کیا ہے ؟ کیا ہمہ جہتی ہے ؟ اور ساتھ ہی معلوم پڑا کہ موصوف سکن سپیشلسٹ بن گئے ہیں اور حماد کا شمار شارجہ کے نامی گرامی ڈرمالوجسٹ میں ہونے لگا ہے، اللہ کا شکر ادا کیا کہ اب منزل مل گئی، وہاں کئی ملاقاتیں ہوئیں اور حماد احمد نے وہ خاطر مدارت کی جو اپنوں سے ملنے کی خواہش آج تک لیے پھرتا ہوں،
اس دن سے رابطے میں ہیں اور معلوم تھا کہ اب جناب نے فزیشن بننے کی ٹھان لی ہے اور آج کل UAE کے بڑے ہسپتال میں ایک شعبے کے انچارج ہیں اور کرونا کے خلاف ان کی دن رات خدمات کو وہاں کوئی بھی نہیں جھٹلا سکتا، پھر اللہ دتہ لونے والا کے بیٹے ظہیر عباس کی آواز میں چند گیت اور ایک مرثیہ بھیجا تو سمجھ گیا کہ اندر کا شاعر پھر تلملا اٹھا ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی دو کتابیں امریکہ کے کوہساروں میں اور ” مجھے تم یاد آتے ہو ” شائع ہو چکی ہیں
تیسری کتاب ” تمھارے مسکرانے سے ” نے تو ملک پاکستان کے بڑے ادبی گھرانوں نے بھی مہر تصدیق لگا دی ہے کہ اس لڑکے میں ایک بڑے شاعر کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور اس کے اندر کا صوفی ایک دن دھمالیں ڈالے گا،
مانتا ہوں کہ حماد احمد کی محبتوں نے مجھے اپنی ویب سائٹ میں ” ادبی بیٹھک ” اور ” سیاسی دنگل ” کا اضافہ کرنے پر مجبور کیا ہے
آپ سب کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ اپنی شاعری اور سیاست پہ کالم بھیج سکتے ہیں،
ہاں تو بات ہو رہی تھی حماد احمد کی شاعری کی تو حماد احمد کی کتاب ” تمہارے مسکرانے سے ” چند تصاویر پیش کر رہا ہوں
کمنٹس میں اپنی پسندیدہ پوسٹ یا شاعری کا نام ضرور لکھیں
- رکیے رکیے حماد احمد کی تشنگی عروج پہ ہے اور اگلا شعری مجموعہ پنجابی میں آیا کے آیا اب آپ پوچھیں گی ملے گی کہاں سے تو تابی کس مرض کی دوا ہیں
نیچے دیے لنک کو کلک کریں اور PDF فائل میں مفت پڑھیں، ویسے دراز مال جلد آ رہی ہے
تمھارے مسکرانے سے <<< PDF File
اپنی رائے کا اظہار کریں