Share on Pinterest
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ڈی جی سپورٹس نے پنجاب گیمز ممکن بنا دیں

ڈی جی سپورٹس نے پنجاب گیمز ممکن بنا دیں
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر پنجاب گیمز کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا،گزشتہ6سال سے پانچ گیمز نہیں ہوسکیں۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ ادریس حیدر نے پنجاب سپورٹس بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 روزہ گیمز گیارہ مارچ کو شروع ہونگی،تیرہ مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مرد و خواتین کے مقابلے ہونگے،مردوں کے 23 اور خواتین کے 7 کھیلوں میں مقابلے کروائے جائینگے۔خواجہ ادریس حیدر کا کہنا ہے کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے،جبکہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخوست کریں گے،خواجہ ادریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کھیلوں سے بہت محبت ہے اور امید ہے وہ خود ان گیمز کا افتتاحی ضرور کرینگے۔واضح رہے گزشتہ برس بھی گیمز کے انعقاد کی کوشش کی گئی پہلے ستمبر او بعد ازاں دسمبر میں گیمز    کروانے کا شیڈول جاری کیا گیا لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث گیمز ملتوی کر نا پڑی تھیں۔

  • sbp
  • adds

    اپنی رائے کا اظہار کریں