More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
سابق کپتان اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کرکٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اظہرعلی اظہرعلی کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔

کرکٹ لیبارٹری کب تک تجربات میں مصروف رہے گی ؟

کرکٹ لیبارٹری کب تک تجربات میں مصروف رہے گی ؟
آفتاب تابی
آفتاب تابی
وقت نے کیا؟ کیاحسین ستم تم ( کرکٹ ٹیم) رھےنہ تم ھم( تماشائی) توویسےکھیں بھی ںہیں نہ جانے کیوں آسٹریلیا سے’ھوم گراونڈ’پر’کلین سوئیپ سے ھمیں کلین پاکستان کی اسکیم بارھایادآ ئی کم بخت چند ھی سھی درخت تو اگے گیں پر یھاں تو دودوسینچریز اور تین سو رنز بنانے کے باوجود ھم کلین ھوگئے’انگلش کے بھت لفظ ھمیں وقتی خوشی دیتے ھیں جیسے سوری یا کلین وغیرہ جبکہ ھم تو ھار کے بھی کلین ھوگئے اورآسٹریلیا جیت کے بعد بھی پتا ںہیں کیا ھوگئی؟ ویسے ھمارے ملک کے کپتان چند دن پھلے ھارون رشید سے بریفنگ لینے سے انکاری تھے کہ مجھے بریف مت کریں میں نے چالیس سال کرکٹ کھیلی ھے مانتے ھیں کفتان جی ! پر چالیس سال میں بھت کچھ بدل گیا آپ بھی پرانے پاکستان سے نکل گئے اب کرکٹ بھی وہ ںہیں جب دس اوور بچتے تھے اور بائیس رنز کاحدف بھی پھاڑ لگتا تھا ورلڈ کپ جیت گئے تو اس زمانے میں پچاس اوورمیں دوسوچالیس رنز بھی بنانا جوئے شیر کے لانے کے مترادف تھا اب بیس اوورکا میچ جوآپ نے شاید کھیلا بھی ںہیں ) اس میں ھی ڈھائی سو رنزبننا کمال ںہیں ٹھرا سو نئے دماغ فریش سوچ کے ساتھ سارے بورڈ میں بھی چئینج ضروری ھے( نجم سیٹھی جو پئنتیس پکچرزکے لیے ھمارے کفتان نے ھی مشھور کئے تھے جاتے جاتے کرکٹ میں پی ایس ایل کا تو ٹائیر دے گئے)سوبات ھورھی تھی اس زخم کی جو آسٹریلیا میں’ھمارے خواجہ’ نے انڈیا کو دیا توھم صدقے واری جارھے تھے کے جیسے’خواجا’نےشارٹ کھیلتے ھوئی کوئی پاکستان کا نعرہ ماراتھا اب جبکے وھی خواجا اپنی ھی ٹیم اوراپنی ھی ملک کے لئی پاکستان کیخلاف کھیلا اور خوب کھیلا تو کھیں سے کوئی ‘صدا’نہ آئی؟
ورلڈ کپ سے پھلے اصلی آدھی ٹیم کو آرام دے کر اس ٹیم کوآپ نے دائو پر لگادیا اب جھاں بھت سارے لڑکے جانتے ھو کہ انکوآگے لے کر ھی ںہیں جانا تو انکو پھلے نہ کھلانا پھر آخری دومیچز جس میں عابد علی اور سعد کوکھلانے کی بھی کیا ضرورت تھی؟ عابد کے سامنے جب تپ وتاپ امام الحق بیٹھا ھو اور اسے پتا ھوکہ عارضی کھیلنا ھے تو وھ پرفارم بھی کرکے دوسرے میچ میں چوٹ لکلنے کےوجہ سے( یا اسے چوٹ لگوائی گئی) کھل کر نہ کھیل سکا سعد کے ساتھ بھی سوتیلےبچے جیسا سلوک کیا گیا بھلا ان کھلاڑیوں کو پانچ ھی میچز میں چانس دیا جاتا تو کیا جاتا؟ ویسے کونسا جیتنے گئے تھے( عمراکمل کی تفریح سےتو کم ازکم ایسا ھی لگا) ھماری طاقت ھماری بولنگ تھی پر کسی میچ میں دل کے ارمان ںہیں نکل سکے بلکے ھارٹ فیل ھوتے ھوتے رھ گیا باقی فیلڈنگ توھم کرکٹ میں کرتے ھی ںہیں سومسئلہ ھی ںہیں سو پتہ ںہیں ھمارے بورڈ کے آئین اسٹائن کیا سائینسی پلان بنائیں کرکٹ کے ان قومی ریلوکٹوں کے لئی جونہ بھینس ھیں جسے بیچا جائے باقی مرغیاں ضرورھیں انسے آپ انڈے ( صفر) اپنی مرضی سے جتنے چاھیں  حاصل کرسکتے ھیں ،ویسے بچپن سےسنتے آئے ھیں کے؟ھماراملک معشیت جھموریت اور بیٹنگ میں ھمیشہ خطرے میں ھی رھی ھےاور آجکل تو یے جھوٹ سچ بن کرسامنے بھی آرھاھےاس لئی کرکٹ کے لئے دعائے خیر کیجیئے کے معجزہ ھی ھوجائے ورلڈ کپ میں کیوںکے ھماری سائیکو بحیثیت قوم کے محنت توکرتے ںہیں باقی سب کاموں کی طرح یے کام بھی اللہ ھی کریگا!انشااللہ اور ویسے بھی ورلڈکپ رمضان میں ہو رہا ہے، پاکستان رمضان میں معرض وجود میں آیا کیا پتہ رمضان میں دعاوں میں جتی قوم کی کوئی دعا قبول ہوجائے اور ہم ایک بار پھر ورلڈکپ لے اڑیں
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں