More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گیا ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو ہوگا لاہور۔ عمیر بٹ بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب عمیر بٹ مسلسل تیسری بار بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہونے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کا مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہونے پر عمیر بٹ کو مبارک باد چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین عمیر بٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چئیرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔ محسن نقوی عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل اپروچ کی بدولت بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ محسن نقوی امید ہے کہ عمیر بٹ بلجیئم میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔ محسن نقوی

قومی کھیل ہاکی — دعا اور دوا بے اثر

قومی کھیل ہاکی — دعا اور دوا بے اثر
آفتاب تابی
آفتاب تابی

تابی لیکس کی ٹیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی خبروں اور انٹرویوز کو عوام میں نہ صرف مقبول بنایا بلکہ جہاں شائقین صرف کرکٹ کی خبروں کو پڑھتے یا دیکھتے ہیں وہاں ہاکی خبروں کو بھی لگ بھگ کرکٹ کے برابر لا کھڑا کیا ہے اور متعدد شائقین ہاکی نے اس سلسلے میں ہمیں قابل ستائش الفاظ میں یاد کیا ہے مگر،،،،،،

ورلڈہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے ہمیں یہ احساس دلا دیا ہے کہ ہم بین الاقوامی سٹینڈرڈ سے کتنے دور جا چکے ہیں،،،،مجھے کینیڈا سے بڑے مارجن سے شکست تو ہضم ہوسکتی ہے مگر بھارت سے ایک کے مقابلے میں سات گول کی شکست ہضم نہیں ہورہی کیونکہ اگر ہماری قومی ٹیم اتنی ہی بری ہے تو کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ایک ٹیم سے اچھا مقابلہ دیکھنے کو نہ ملتا،،،،کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے تین اور پاکستان نے ایک گول کیا،،،، اگرچہ پاکستان ابھی بھِی ورلڈکپ تک رسائی کی دوڑ میں شامل ہے مگر کاکرکردگی پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ ٹیم کو ابھی فعال ہوئے تقریبا ایک سال ہوگیا ہے اور وہ گزشتہ دس سال سے لگائے گہرے زخموں کو بھرنے میں مصروف ہے،،، مجھے ذاتی طور پر محسوس ہورہا ہے کہ ٹیم کھیلانے کی منصوبہ بندی میں کمزوری اور روایتی انداز اپنایا جا رہا ہے کیونکہ پی ایچ ایف تو نئی ہے مگر ہیڈکوچ گزشتہ دس سال سے قومی و جونیئر ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہے ہیں مگر اتنے لمبے عرصے میں وہ قومی ٹیم کو کوئی عالمی اعزاز دلوانا تو درکنار وکٹری سٹینڈ تک لانے میں ناکام رہے ہیں،،،،مجھے باخبر صحافی ہونے کے باوجود کبھی سمجھ نہیں آئی کہ خواجہ جنید کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے کہ تمام عہدے بدل گئے مگر ان کو کسی ہلانے کا سوچا تک نہیں

ماڈرن ایج ہاکی میں تکنیک اب شاید اتنی کارگر نہیں رہی جتنی فٹنس اور چستی کی اہمیت ہے،،، ورلڈ ہاکی لیگ کے میچز دیکھ کر احساس ہوا کہ ہماری ہاکی کا معیار اپنی جگہ پر جامد ہے نہ کچھ بہتری آئی اور نہ ہی تنزلی،،،،،  یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا خواجہ جنید سے بہتر کوچز پاکستان میں موجود نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ اگر ہے تو اس کے سامنے لاکر کام کیوں نہیں لیا جارہا؟ گزشتہ دس سال میں عالمی ٹیموں کے ذریعے کوچنگ کورسز کا اہتمام کیوں نہیں گئے حالانکہ حکومت کی جانب سے مالی معاونت تسلسل سے ہوتی رہی اور ہوتی رہے گی،،،، شہباز سینیئر، نوید عالم اور صدر پی ایچ ایف کے علاوہ وہی چہرے نظر آتے ہیں کہ جو گزشتہ دس سال میں ہاکی کی تباہی ٹرین آصف باجوہ اینڈ کمپنی میں بیٹھے ہوئے تھے

میرا ذاتی طور پر خیال ہے کہ اگر ہاکی اس دور میں بھی ابھر نہ سکی تو پھر ہمیں یہ مان لینا ہوگا کہ پاکستان عالمی کی بجائے ایشیا کی حد تک کھیلے تو بہتر ہے،،، اور کوئی یہ سمجھتا ہے کہ موجودہ معیار کے ساتھ ایشیا میں بھی جیتنا آسان ہوگا تو یہ دیوانے کا خواب ہوگا،،،،، شہباز سینیئر اور ان کی ٹیم جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس کے فوری نتائج ملنا مشکل ہیں کیونکہ جیسے پہلے کہا کہ دس سال کے گہرے زخم بھرنے کے لیے کم از کم پانچ سال کا عرصہ درکار ہوگا،،،، نوجوان کھلاڑیوں کو روزگار کے مہیا کیے جارہے ہیں،،، سکول کی سطح پر ہاکی کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی جاری ہے مگر ان اقدامات کو جب تک حکومتی احکامات کی سرپرستی حاصل نہیں ہوگی خاطر خواہ نتائج ملنا محال ہے،،، جب تک سکول سطح پر ہاکی کھیلنا اور اس کے پچاس نمبر نہیں رکھے جائیں گے،،،ہاکی مقبول ہونے کے امکانات  کم ہونگے

پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ کی ڈوبتی نبض کو دوبارہ سے چلا دیا ہے اور پاکستان چیمپیئنز ٹرافی لے اڑا ہے حالانکہ میگا ایونٹ سے پہلے پاکستان کو ہر کوئی اوسط درجے کی ٹیم شمار کررہا تھا،،، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اب اس کو جلد از جلد عملی شکل دینا ہوگی،،کیونکہ ورلڈہاکی لیگ کے نتائج دیکھ کر ماسوائے افسوس کے اور کچھ نہیں کیا جا سکتا،،،، دل دکھتا ہے جب پاکستان ان ممالک سے ہارتا ہے کہ جنکو ہاکی پکڑنی پاکستان نے سکھائی ،،،، ہاکی کو کسی اور نے نہیں خود اولمپیئنمز لوٹا اور دن رات لوٹا اور دیدہ دلیری سے لوٹا،،، جو کل لوکل سروس پر لاہور آئے تھے آج وہ لینڈ کروزر پر پھر رہے ہیں تو اس میں ہاکی کا خون اور قتل عام شامل ہے،،،،

ہاکی کا گراف جہاں آن پہنچا ہے وہاں سے اوپر لانے میں ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی،،،اپنے بچوں کو ہاکی کھیلانے پر اکسانا ہوگا،،، نسل نو کو ہاکی میں پاکستان کا ماضی کا قد بتانا ہوگا،،، محمکہ تعلیم کو انقلابی اکامات و اقدامات اٹھانا ہونگے،،، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی ٹیم منیجمنٹ کی کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانا ہوگی اور ہیڈ کوچ سے پوچھنا ہوگا کہ وہ طویل مدت سے ہاکی سنبھالے تو ہوئے ہیں مگر ہاکی گئی کہاں؟ اگر پاکستان ہاکی کو بہتر بنانے میں پاکستانی کوچز ناکام ہوگئے ہیں تو غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنا ہوگی،،، نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور جیسا ادارہ تعمیر کرنا ہوگا کہ جہاں ہونہار کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے
چلتے چلتے اتنا ہی کہوں گا کہ بہت دکھتا ہے یہ دل قومی کھیل کی تنزلی دیکھ کر،،،،، مگر پھر کہتا ہوں کہ اگر شہباز سینیئر اور ان کی ٹیم بھی ناکام ہوگئی تو ہاکی میدانوں کی بجائے نصابوں میں ملا کرے گی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں