More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
کراچی۔ 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا 8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے۔ شائقین کرکٹ بے تاب۔ کھلاڑی پر جوش کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ محسن نقوی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔ محسن نقوی میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ محسن نقوی اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ محسن نقوی انتظار کی گھڑیاں ختم۔ کل پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار پہلا جوڑ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پڑے گا۔ صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہونگے کل پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ محسن نقوی سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ محسن نقوی 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔ محسن نقوی ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ڈائریکٹر سکیورٹی۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمن ۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن۔ ہیڈ آف آئی ٹی۔ ہیڈ آف ویمنز ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 / پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔ انگلینڈ اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ بریکنگ شاباش گرین شرٹس شاباش۔ چیئرمین پی سی محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔ محسن نقوی پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔ محسن نقوی محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد ۔ محسن نقوی کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی۔ محسن نقوی نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی۔ محسن نقوی پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی۔ محسن نقوی امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔ محسن نقوی کراچی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی نیا ناظم آباد سپورٹس جمخانہ آمد معروف صنعتکار عارف حبیب نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خیر مقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا ناظم آباد کرکٹ سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرنے والے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی باولنگ و بیٹنگ دیکھی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سپورٹس جمخانہ کا وزٹ کیا اور مختلف کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاندار سپورٹس فیسلیٹی پر عارف حبیب اور ان کی ٹیم کو سراہا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عملے سے بھی ملاقات کی اور شاندار گراونڈ بنانے پر شاباش دی وزیر کھیل سندھ۔ معروف شخصیات اور سابق پلیئرز بھی اس موقع پرموجود تھے ٹکرز افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہے۔ ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔ افغانستان کا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں ہوگا۔ بریکنگ نیوز کراچی۔ غیر معمولی سپیڈ۔ انتھک محنت اور اعلی ترین معیار۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی مکمل تیار۔ آج شام رنگارنگ افتتاحی تقریب عوام کا داخلہ فری۔نامورگلوکار علی ظفر۔ شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا نئی پویلین عمارت۔ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں۔جدید ایل ای ڈی لائٹس۔ نئی سکور سکرینز اور گرل نصب ہاسپٹلٹی باکسز کی اپ گریڈیشن۔ شائقین کرکٹ و کھلاڑیوں کے لئے سہولتوں میں اضافہ۔ قذافی سٹیڈیم کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا۔ محسن نقوی تنقید کرکے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی۔ محسن نقوی ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔ محسن نقوی نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی ایف ڈبلیو او۔ نیسپاک ۔ کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیم نے بھی قومی فریضہ سمجھ کر کام کیا۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا۔ اللہ تعالٰی نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا ۔ محسن نقوی کراچی سہہ ملکی کرکٹ سیریز قومی سکواڈ کی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس جاری قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کرائی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور باولنگ کی پریکٹس کی پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا ٹکرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لوگو کی رونمائی ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ اس لیے یادگار ہے کہ یہ اپنے دس سال مکمل کررہاہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیر معمولی سفر کو جرات مندانہ خراج تحسین ہے۔ لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے۔اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے۔ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ سلمان نصیر۔ لاہور : ٹرائی نیشن سیریز قومی سکواڈ کا غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں پریکٹس سیشن جاری قومی کھلاڑی کا سنیریو بیسڈ پریکٹس میچ جاری سنیریو بیسڈ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ میں حصہ لیا ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا میچ 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

ولیم جاسوس اور ہماری سلیکشن کمیٹی

ولیم جاسوس اور ہماری سلیکشن کمیٹی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

دورہ آئرلینڈ اور انگلستان کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کا اعزاز آج چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حاصل کیا اور سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ وہی چیف سلیکٹر ہیں
مگر یہ ٹیم دیکھ کر میری ہنسی نکل گئی،، اس لیے نہیں کہ ٹیم جاندار نہیں ہے بلکہ اس لیے ہنسی نکل گئی کہ
چلیں آپ کو بچپن کا ایک لطیفہ سناتا ہوں
ایک جاسوس کمپنی نے اپنے ایک کارندے کو نہایت ہی سیکرٹ پیغام دے کر کسی علاقے میں بھیجا اور بتایا کہ یہ پیغام ولیم جاسوس کو پہنچانا ہے اور کوڈ ورڈ ہے ،،، آج موسم برا سہانا ہے،،، خیر وہ کارندہ بتائے گئے علاقے میں پہنچا اور سب سے پہلے وہاں کے مشہور شراب خانے میں پہنچا اور منیجر سے پوچھا ،،،، تم ولیم کو جانتے ہو ؟ ،،،، منیجر نے کہا میرا نام بھی ولیم ہے،،، تم کو کس ولیم کی تلاش ہے ؟ اس کارندے نے ولیم کی بہت ساری نشانیاں بتائیں مگر منیجر مطلوبہ ولیم کے بارے بتانے میں قاصر نظر آیا
آخر کارندے نے تنگ آ کر کہا کہ ،،،، آج موسم بہت سہانا ہے،،،،
اس پر منیجر خوب ہنسا اور کہا کہ ایسے کہو خوامخواہ وقت ضائع کرتے رہے،،،، اچھا تو تم ولیم جاسوس کو تلاش کر رہے ہو
اب آپ کہیں گے تابی میاں اس لطیفے کو یہاں جوڑنے کا مطلب ؟
تو جناب جیسے شروع میں کہا کہ ٹیم اعلان کا اعزاز چیف سلیکٹر نے حاصل کیا مگر میری ہنسی نکل گئی تو وہ اس لیے کہ اس ٹیم کا ولیم جاسوس کی طرح سب کو پتہ تھا ،،،، چینل تو چینل،،، صحافی تو صحافی،،، عام شائقین کرکٹ کو بھی اعلان کردہ ٹیم کا پتہ تھا کہ کون سے سولہ کھلاڑی چنیں جا رہے ہیں،،، سب کو معلوم تھا کہ فٹنس ٹیسٹ میں سب کو پیچھے چھوڑنے والے فواد عالم ہیڈ کوچ کے فریم میں فٹ نہیں آ رہے اور ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا،،، کیوں نہیں کیا جائے گا،،، اس کا جواب کم از کم اب دینا مشکل نظر آ رہا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مکی آرتھر نے ٹھان لی ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کو اب قومی ٹیم میں نہیں آنے دینا تاکہ وہ کسی گاوں کے ٹیچر کی طرح قومی ٹیم کو جیسے مرضی چاہیں ہانکتے رہیں،،، باونڈری پر پی ایس ایل میچ کی طرح کھلاڑیوں کو کوستے رہیں ,,,, جونیئر کھلاڑی کے ساتھ مزہ یہ رہتا ہے کہ انمیں سوال کرنے کی ہمت نہیں ہوتی اور جس میں سوال پوچھنے یا ہیڈ کوچ کے فیصلوں سے اختلاف کی ہمت پیدا ہوئی ،،، وہ جاتا نظر نہیں آیا،،، اس کی کتنی مثالیں ہیں ان سب سے آپ بخوبی آشنا ہیں

pcb-selection-committee-mikki

یہ تصویر مکی آرتھر کی حاکمیت کی منہ بولتی تصویر ہے،، جس میں صاف دیکھا جارہا ہے کہ ان کا رویہ جارحانہ اور حاکمانہ ہے،،، وسیم حیدر کچھ بولنے کی جسارت کرنا چاہ رہے ہیں مگر ہیڈ کوچ سنا ہے کسی کی نہیں سنتے اور یہ تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ کہہ رہے ہوں ،،، مجھے چھوٹے چھوٹے کاکے دو ،،،،، منجھے ہوئے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اعلی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو پاکستان کپ میں کھیلا لینا

اعلان کردہ ٹیم میں  سرفراز احمد (کپتان) اظہرعلی، فخر زمان، امام الحق ، سمیع اسلم، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، سعد علی، حسن   علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، راحت علی  اور محمد عباس شامل ہیں مجھ سے بہت لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ سعد علی کون ہے ؟

saad-ali-cricketer

تو ان سے گزارش ہے کہ سعد علی کو ہر گز پرچی نہ کہا جائے کیونکہ سعد علی کا ڈومیسٹک ریکارڈ بہت ہی متاثر کن ہے جس میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے

Batting and fielding averages
MatInnsNORunsHSAveBFSR100504s6sCtSt
First-class50828347323246.93675351.429184818510
List A5142121448102*48.26171984.2311014113140
T20s Insights on t205501185223.6091129.67018420

منتخب ٹیم میں امام الحق کو بھی مخصوص طبقہ تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ،،، سب سے پہلے تو ان کا بتا دوں کہ وہ انضمام الحق کے بھتیجے ہیں بھانجے نہیں اور کئی بار لکھ چکا ہوں کہ اگر چیف سلیکٹر انضمام الحق نہ ہوتے تو وہ بابر اعظم کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا حصہ بن چکے ہوتے
ایک نظر امام الحق کی کارکردگی پر ڈال لیں

Batting and fielding averages
MatInnsNORunsHSAveBFSR100504s6sCtSt
ODIs Insights on odi44114910049.6620373.39109300
First-class346191792200*34.46411243.57491942240
List A32321105510234.03145672.452697460
T20s Insights on t20292768536740.61741115.1108781080

اعلان کردہ ٹیم میں مجھے چند ناموں پر اعتراض ہے اور وہ کارکردگی کی بنا پر نہیں  بلکہ مکی آرتھر کے وضع کردہ اصولوں پر،، اگر نوجوان کھلاڑی ہی ٹیم میں شامل کرنا طے پا گیا ہے تو  محمد عامر اور راحت علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور یکسر نظر انداز عمید آصف کو کیوں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی پچز دونوں فاسٹ باولرز کے نہایت سود مند ثابت ہو سکتی تھیں ،،، مگر کہنے والے کہتے ہیں کہ مکی آرتھر ذاتی پسند نا پسند کے ایسے بخار میں مبتلا ہیں جو کبھی نہیں اتر سکتا ،،،، جو اختیارات وقار یونس مانگتا مانگتا اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھا وہ مکی آرتھر کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیے گئے ہیں
مجھے اعتراض ہے کہ فواد عالم اور محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین کو ٹیم میں رکھا گیا اور ہم سب یہ بھی جانتے ہیں کہ گھومتی پچز پر ہماری ٹیم ایسا گھوم جایا کرتی ہے کہ پھر یہی کہا جاتا ہے کہ ہمیں پریکٹس اور موسم کے ساتھ ایڈجیسٹ ہونے کے لیے وقت ہی نہیں ملا ،،، میں جب بھی احمد شہزاد سے ملا ہوں تو مجھے مل کر کوئی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ خواہش ہوتی ہے کہ اب احمد شہزاد تبدیل ہوگیا ہوگا ،،، مگر نہیں،،، مگر مجھے یا سلیکشن کمیٹی یا ہیڈ کوچ کو اس سے کیا لینا ؟ کیا احمد شہزاد کبھی فکسنگ میں پکڑا گیا ؟ اگر اس کی زندگی گزارنے کا اپنا سٹائل ہے تو اس سے کسی کو کوئی غرض نہیں ہونی چاہیے مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز احمد شہزاد کے پاس ہی ہے اور اس کا کھویا ہوا اعتماد سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ نے ہی واپس لانا ہے

خیر ٹیم کا اعلان ہوچکا اور چیئرمین پی سی بی اس کی منظوری دے چکے اور اب خواہش ہے کہ یہ ٹیم کچھ ایسا کرکے دکھائے کہ تنقید کی بجائے تعریف دیکھنے میں آئے،،،، مگر سوال یہ ہے کہ کیا سینیئر کھلاڑی خصوصا بلے باز جائیں تو جائیں کہاں ؟ وہ اپنی پراگرس رپورٹ کس کو پیش کریں ؟ میڈیا پر آئیں تو شوکاز ،،، ہیڈکوچ بات سننے کی بجائے NCA سے نکال دیتا ہے ،،،، چیف سلیکٹر کے پاس جائیں تو وہ پاکستانی ڈومیسٹک پچز پر اعتراض کر دیتے ہیں کہ ایسی پچز نہ بنائی جائیں کہ جن پر رنزوں کے پہاڑ کھڑے ہو جائیں اور ہمارے لیے کھلاڑی منتخب کرنا درد سر بن جائے ،،، چیئرمین پی سی بی کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ وہ کبھی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ایک بیٹھک کر لیں اور ان کے رونے بھی سنیں مگر شاید قومی ٹیم سے ذیادہ نجم سیٹھی کو PSL عزیز ہے اور وہ اسی کی کامیابی پاکستان  کی کامیابی سمجھتے ہیں

ہاں تو بات ہو رہی تھی ولیم جاسوس کی ،،،، تو جناب ٹیم جو بھی بنے ،،، جو بھی بنائے ،،، حتمی اعلان ہونے تک اس کو جتنا خفیہ رکھا جائے اچھا ہے کیونکہ کئی دن پہلے ہی ٹیم کا منظر عام پر آ جانا تربیتی کیمپ کی اہمیت کھو دیتا ہے اور مسترد کھلاڑی عدم دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں ،،،،

مگر سوال یہ ہے کہ یہ ولیم جاسوس ہے کون ؟ اس کا کھوج لگانا ضروری ہے ،، مگر یہ یاد رکھیں کہ پی سی بی میں جو جو بھی ولیم جاسوس ہے وہ میڈیا کے ٹاک شوز کی زینت بنتا ہے،،، ان کی نوکریاں لگی رہتی ہیں،،، ان جاسوسیوں میں کھلاڑی بھی شامل ہے یا ہیں ہاہاہاہا ،،،،،
چلتے چلتے ایک سوال پوچھتا چلوں کہ جیت پر تو سب کے شانے ہلتے نظر آتے ہیں ،،، ٹیم کے لیے آئرلینڈ تو شاید مشکل پیدا نہ کرے مگر انگلینڈ کے خلاف اگر بری کارکردگی آئی تو اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟
سلیکشن کمیٹی ؟ ہیڈ کوچ؟
یا
ولیم جاسوس

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں