More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ ---------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے ہرادیا۔ کراچی بلوز کے محمد حمزہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔ اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 2 رنز سے شکست دے دی۔ محمد موسی کی میچ میں12 وکٹیں لاہور بلوز کے محمد سلیم اور عمر صدیق کی سیالکوٹ کے خلاف ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔ ٹکرز ۔پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے ---------------------------- راولپنڈی ۔ پاکستان شاہینز کے خلاف سری لنکا اے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 115 رنز پر آؤٹ ۔ کاشف علی اور خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ ۔کاشف علی نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان شاہینز کے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 66 رنز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گیا ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 نومبر کو ہوگا لاہور۔ عمیر بٹ بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب عمیر بٹ مسلسل تیسری بار بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہونے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کا مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہونے پر عمیر بٹ کو مبارک باد چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین عمیر بٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چئیرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔ محسن نقوی عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل اپروچ کی بدولت بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ محسن نقوی امید ہے کہ عمیر بٹ بلجیئم میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔ محسن نقوی

سیٹھی جی — ذرا دھیرے چلو

سیٹھی جی — ذرا دھیرے چلو
آفتاب تابی
آفتاب تابی

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس عین اس دن رکھا گیا کہ جس روز سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کے مہربان نواز شریف کو بمعہ اہل و عیال چلتا کیا،،، یہ محض اتفاق نہیں تھا بلکہ ہو سکتا ہے کہ سیٹھی صاحب کی چڑیا نے ان کو بہت دن پہلے بتا دیا ہو کہ فلاں دن نواز شریف نا اہل ہو رہے ہیں لہذا جلدی جلدی ممبر گورننگ بورڈ کا نوٹیفیکیشن کروا لو ،،، مجھے قانون کی الف  ب کا نہیں پتہ مگر عام فہم بات ہے کہ جب معزول وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو ممبر گورننگ بورڈ بنایا اس وقت ان پر کریمینل کیس چل رہا تھا اور ایسے میں جب پاکستان کی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے تو سماعت کے دوران ان کے کیے گئے تمام فیصلے بھِی از خود کالعدم قرار دیے جانے چاہییں،،،، میرے حساب سے نجم سیٹھی صاحب اب ممبر گورننگ بورڈ نہیں رہے اور کسی پاکستانی کو یہ نقطہ عدالت عظمی میں لے کر جانا چاہیے،،،، اگر وہ بطور ممبر گورننگ بورڈ بحال رہتے ہیں تو بڑی آسانی سے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں طاقتور وہی جاتا ہے کہ جو ٹارگٹ ہو

اٹھائیس جولائی کو ہونے والے ممبر گورننگ  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے دعوی کیا کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی بننا چاہیں تو نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ ان کے آڑے نہیں آ سکتا اور چیئرمین پی سی بی الیکشن کے لیے الیکشن کمشنر بھی تشکیل  دے دیا گیا ہے ،،، نجم سٹھی کے اس بیان میں بھی عجلت اور گھبراہٹ موجود ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی بحران کے شور میں جلدی جلدی چیئرمین پی سی بی بن جائیں تا کہ اور نئے وزیر اعظم کے سیدھے ہونے تک وہ چیئرمین پی سی بی کی کرسی قابو کر لیں اور سیاسی مطلع کلیئر ہونے تک ان کے خواب ادھورے نہ رہیں،،، ظاہر ہے کہ ایسے میں یہی ہوتا نظر آرہا ہے یہ الگ بات ہے کہ اسلام آباد کی عدالت میں ان کی تعیناتی کے خلاف کسی شہری کی جانب سے درخواست دی جا چکی ہے  مگر تاریخ گواہ ہے کہ شہریوں کی درخواست ہمیشہ رلتی رہتی اور اہل اقتدار کی عیاشیوں کا سلسلہ رک نہیں پاتا

جب نجم سیٹھی پہلی بار چیئرمین بنے تھے تو سب کو یاد ہے کہ ذکاء اشرف اور ان کے درمیان عدالتی کاروائیوں کی بڑی دلچسپ رسہ کشی دیکھنے میں آئی اور کسی کو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ آئندہ روز چیئرمین پی سی بی کون بنے گا؟ میرا صحافتی تجربہ کہتا ہے کہ ذکاء اشرف ابھی تک وہ شکست نہیں بھولے اور اس طاق میں ہیں کہ کب نجم سیٹھی کوئی کمزور چال چلیں اور وہ ان پر بھرپور اٹیک کردیں اور یقینی ہے کہ اب بھی ذکاء اشرف کسی کو ضرور آگے کریں گے اور نجم سیٹھی کو عدالتی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا  ،،، لہذا ہمارا مشورہ ہے کہ نجم سیٹھی ضرور چیئرمین پی سی بی کے لیے اپنی کوشیں کریں مگر تھوڑا سنبھل کر اور تمام پہلووں کا جائزہ لے کر میدان میں کودیں ،،،اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تو یہاں ان کی چڑیا غلط ہوجائے گی

میڈیا سے جڑے لوگوں کو اندازہ ہے کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کے حصول کے لیے اپنی شناخت کی بھی قربانی دے رکھی ہے ،،، یعنی آج کل ہو کسی ٹی وی چینل پر اپنے تبصرے نہیں کر رہے اور شاید وہ نہیں چاہتے کہ ان کے منہ سے کوئی ایسی بات نکل جائے جو بڑوں کو بری لگے اور ان پر چیئرمین پی سی بی بننے کے دروازے بند کر دیے جائیں،،،، انسان  اور ایک عقل مند انسان ہمیشہ وہ فیصلہ کرتا ہے جس سے اس کو ہر لحاظ سے منافع کی توقع ہو ،،، صحافت کی قربانی دینے سے صاف ظاہر کہ نجم سیٹھی کو جو کشش پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ میں نظر آ رہی ہے وہ میدان صحافت میں نہیں

پورے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ چیئرمین پی سی بی پاکستان کے دس وزراء سے ذیادہ طاقتور سیٹ ہے اور یہ احساس اب سیاستدانوں کو بھی ہوچکا ہے،،، یہی وجہ ہے کہ کئی چوٹی کے سیاستدان بڑے عہدے چھوڑ کر چیئرمین پی سی بی بننے کو تیار ہیں،،،پرویز رشید کا بھی نام لیا جاتا رہا جب تک نواز شریف وزیر اعظم تھے اور میرے خیال میں وہ ابھی بھی چھکا مار سکتے ہیں کیونکہ پرویز رشید جتنے اچھے نواز شریف کو لگتے ہیں اتنے ہی اچھے شہباز شریف کو لگتے ہیں یا کسی بھی مسلم لیگ نون کے رہنما کو لگتے ہیں،،، ذرائع کہتے ہیں ایاز صادق بھی اس دوڑ میں شامل ہونا چاہتے تھے مگر ان کو آئندہ الیکشن میں کامیابی تک خاموش رہنے کا کہا گیا کیونکہ نون لیگ کسی بھِی صورت کوئی ایسا رسک لینا نہیں چاہتی کہ جس سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے

میں یہ دعوی کر سکتا ہوں کہ  نجم سیٹھی نے موقع کی نزاکت بھانپتے ہوئے نواز شریف سے ممبر گورننگ باڈی کے احکامات تو جاری کروا لیے تھے مگر نواز شریف کے چلے جانے سے چیئرمین پی سی بی بننا اب ان کے لیے نہایت آسان نہیں رہا،،، ان کو اس کرسی پر بیٹھنے کے لیے اچھی خاصی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا  اور چلتے چلتے ایک پیشگوئی بھی کرتا چلوں کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایک ماہر شاطر ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ جاتے جاتے کوئی ایسی چال چل جائیں کہ نجم سیٹھی اینڈ کمپنی منہ دیکھتی رہ جائے اور ان سب کے منہ سے بیک وقت ایک ہی لفظ نکلے
ہیں ہیں ہیں؟

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں