More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
کراچی۔ 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا 8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے۔ شائقین کرکٹ بے تاب۔ کھلاڑی پر جوش کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ محسن نقوی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔ محسن نقوی میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ محسن نقوی اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ محسن نقوی انتظار کی گھڑیاں ختم۔ کل پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار پہلا جوڑ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پڑے گا۔ صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہونگے کل پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ محسن نقوی سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ محسن نقوی 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔ محسن نقوی ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ڈائریکٹر سکیورٹی۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمن ۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن۔ ہیڈ آف آئی ٹی۔ ہیڈ آف ویمنز ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 / پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔ انگلینڈ اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ بریکنگ شاباش گرین شرٹس شاباش۔ چیئرمین پی سی محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔ محسن نقوی پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔ محسن نقوی محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد ۔ محسن نقوی کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی۔ محسن نقوی نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی۔ محسن نقوی پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی۔ محسن نقوی امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔ محسن نقوی کراچی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی نیا ناظم آباد سپورٹس جمخانہ آمد معروف صنعتکار عارف حبیب نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خیر مقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا ناظم آباد کرکٹ سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرنے والے ینگ کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی باولنگ و بیٹنگ دیکھی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ کرکٹرز کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی ینگ کرکٹرز کل پاکستان ٹیم سے ملاقات کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سپورٹس جمخانہ کا وزٹ کیا اور مختلف کھیلوں کی سہولتوں کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاندار سپورٹس فیسلیٹی پر عارف حبیب اور ان کی ٹیم کو سراہا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عملے سے بھی ملاقات کی اور شاندار گراونڈ بنانے پر شاباش دی وزیر کھیل سندھ۔ معروف شخصیات اور سابق پلیئرز بھی اس موقع پرموجود تھے ٹکرز افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہے۔ ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔ افغانستان کا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں ہوگا۔ بریکنگ نیوز کراچی۔ غیر معمولی سپیڈ۔ انتھک محنت اور اعلی ترین معیار۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی مکمل تیار۔ آج شام رنگارنگ افتتاحی تقریب عوام کا داخلہ فری۔نامورگلوکار علی ظفر۔ شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا نئی پویلین عمارت۔ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں۔جدید ایل ای ڈی لائٹس۔ نئی سکور سکرینز اور گرل نصب ہاسپٹلٹی باکسز کی اپ گریڈیشن۔ شائقین کرکٹ و کھلاڑیوں کے لئے سہولتوں میں اضافہ۔ قذافی سٹیڈیم کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا۔ محسن نقوی تنقید کرکے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی۔ محسن نقوی ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔ محسن نقوی نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی ایف ڈبلیو او۔ نیسپاک ۔ کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیم نے بھی قومی فریضہ سمجھ کر کام کیا۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا۔ اللہ تعالٰی نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا ۔ محسن نقوی کراچی سہہ ملکی کرکٹ سیریز قومی سکواڈ کی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس جاری قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کرائی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور باولنگ کی پریکٹس کی پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا ٹکرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لوگو کی رونمائی ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ اس لیے یادگار ہے کہ یہ اپنے دس سال مکمل کررہاہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیر معمولی سفر کو جرات مندانہ خراج تحسین ہے۔ لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے۔اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے۔ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ سلمان نصیر۔ لاہور : ٹرائی نیشن سیریز قومی سکواڈ کا غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں پریکٹس سیشن جاری قومی کھلاڑی کا سنیریو بیسڈ پریکٹس میچ جاری سنیریو بیسڈ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ میں حصہ لیا ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا میچ 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور قلندرز — کیا مظفر آباد جانا ضروری تھا؟

لاہور قلندرز — کیا مظفر آباد جانا ضروری تھا؟
آفتاب تابی
آفتاب تابی

پاکستان سپر لیگ ہر نئے ایڈیشن پر مقبولیت کے ریکارڈز توڑے جارہی ہے اور اس کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں بھی ہموار ہوتی نظر آرہی ہیں  اور رواں ماہ ورلڈ الیون قزافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلتی نظر آئے گی،،،کامیابی کی صورت میں پہلے سری لنکا اور پھر ویسٹ انڈیز نے پاکستان آنے کا وعدہ کر رکھا ہے

پاکستان سپر لیگ میں جب چھٹی ٹیم شامل کرنے کی بات چل نکلی تو جناب نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ چھٹی ٹیم کو کشمیر کے نام سے منسوب کیا جائے گا مگر بعد میں شاید ان کو یہ خیال آیا کہ اس سے بھارت کو منفی پروپیگنڈے کا موقع مل جائے گا،،، بھارت دن رات ہمیں اقوام عالم میں تنہا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا مگر ہم ہیں کہ بھارتی گولی سے ذیادہ ان کے پروپیگنڈہ سے ڈرتے ہیں اور اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ مودی سرکار ہمارے کسی اقدام سے خوش ہوکر ہماری جھولی میں چاہے چھوٹی سی ،،،مگر کرکٹ سیریز ڈال دے،،،اس کو محض دیوانے کا خواب ہی کہا جا سکتا ہے

پی ایس ایل کے لیے چھٹی ٹیم کا نام سامنے یا تو اہالیان آزاد کمشیر کو یقینا مایوسی ہوئی اور چھٹی ٹیم ملتان سلطان کے نام سے اعلان کی گئی،،، ملتان سلطان کے پیچھے جو سیاسی مقاصد ہیں اس پر جلد ہی لکھوں گا

ایک تو مجھے لاہور قلندرز کی سمجھ نہیں آتی کہ جو ابھی تک پی ایس ایل میں کوئی بڑی کارکردگی دکھانے میں تو ناکام رہے ہیں  مگر خوب سے خوب کی تلاش قلندرز کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیتی اور جیسے ہی ان کو فارغ وقت ملتا ہے وہ قلندراعظم عاقب جاوید کی قیادت میں متعدد قلندرز کی ٹیم بنا کر پاکستان کرکٹ کے لیے مستقبل کا اثاثہ ڈھونڈنے نکل پڑتے ہیں،،،، اس بار انہوں نے اپنے سفر کا آغاز سہیلی سرکار کے شہر مظفر آباد سے کیا،،، لاہور قلندرز ٹیم پنجاب کی اور جا پہنچی مظفر آباد ،،، کیا پنجاب میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی ہے؟ یہی سوال لے کر جب میں لاہور قلندرز کی اہم شخصیت کے پاس پہنچا تو ان کا جواب سن لاہور قلندرز پر فخر محسوس ہونے لگا،، جواب ملا کہ یہ وہ خطہ ہے کہ جس نے محرومیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں دیکھا اور خصوصا کرکٹ میں وہ دھیان نہیں دیا گیا کہ جس کا حقدار یہ علاقہ ہے

lahore-qalandars-kashmir

یہ تصویر دیکھ کر ان محرومیوں اور استحصالیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،،،اس تصویر میں نظر آنے والے ایک ایک بچے کے چہرے سے عیاں ہیں کہ وہ بھی نہ صرف بڑے خواب دیکھتے ہیں بلکہ ان میں بھی وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو پاکستان کے کسی بھی علاقے نوجوان کھلاڑیوں میں موجود ہیں

لاہور قلندرز نے دو روزہ ٹرائلز کے بعد وہاں سے جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں ان میں ایک فاسٹ باولر کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ اس کی باولنگ کی سپیڈ 144 میل فی گھنٹہ ہے اور عاقب جاوید نے اسے مستقبل کا بہترین باولر قرار دیا ہے

rana-fawad-lahore-qalandars

پاکستان میں بڑھکیں مارنے اور بلند و بانگ دعوی کرنا ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے ،،، ہمیں پتہ بھی ہوتا ہے کہ یہ صاحب جو بول رہے ہیں جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں مگر پھر بھی ہم ان کی لچھے دار باتوں میں آ جاتے ہیں،،، مگر پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں جب لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تو دوبئی اسٹیڈیم میں مجھے لاہور قلندرز کے روح رواں رانا فواد کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا،،، وہ اس موقع پر انتہائی جزباتی بھی ہوگئے تھے اور انٹرویو کے دوران بات ختم کرنا چاہتے تھے مگر میں نے ان کو میدان چھوڑنے نہ دیا اور انٹرویو مکمل کیا،،، اس انٹرویو میں انہوں نے نہایت جوش سے وعدہ کیا کہ لاہور قلندرز اب آرام سے نہیں بیٹھے گی ،،،گلی گلی،،قریہ قریہ اور شہر شہر جاکر باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھوج لگا کر نہ صرف لاہور قلندرز کی ٹیم کو مضبوط بنائیں گے بلکہ پاکستان کرکٹ کی بھی خدمت کریں گے،،، اور ہم  نے دیکھا کہ لاہور قلندرز نے یہ سب سچ کر دکھایا،،فخر زمان سمیت کئی ایسے کھلاڑی ہیں کہ جن پر عاقب جاوید سارا سال خاموشی سے محنت کرتے ہیں اور پورے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے پاکستان کرکٹ کو باصلاحیت کھلاڑی دستیاب ہونے کا سلسلہ رکے گا نہیں

muzaffar_abad_stadium

لاہور قلندرز کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اسٹیڈیم میں آنا لائق تحسین اقدام ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہاں کی حکومت کھیلوں کے میدانوں کو بسا ہوا دیکھنا چاہتی ہے,,, بہت کم لوگ جانتے ہیں 2005 کے ہولناک زلزلے میں مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم واحد بلڈنگ تھی جو محفوظ رہی اور پاکستان آرمی نے یہاں عارضی ہسپتال بنا کر ہزاروں زخمیوں دن رات خدمت کی،،،، یہ اسٹیڈیم اب بھی بہترین حالت میں موجود ہے ،،، زلزلے کے دوران تو پاکستان آرمی نے تاریخ ساز خدمت کی،،، اب لاہور قلندرز کے پاس نادر موقع ہے کہ مظفر آباد اسٹیڈیم کو مستقل طور پر فعال رکھے،،، لاہور میں تو ان کو کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ملتی،،،مظفر آباد اسٹیڈیم اس لحاظ سے بھی موزوں ترین ہے کہ وہاں کے موسم اور پچوں پر بلے بازوں کو سوئنگ باولنگ سمجھنے اور کھیلنے کا گر سمجھ آسکے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں