More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔

پاکستان کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے شہر گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 342 رنز کا حدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرنے اور اس ٹیسٹ میچ کو چار وکٹوں سے جیت کر تاریخ رقم کر دی پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بظاہر ناممکن نظر آنے والی چیز کو ممکن کر دیکھایا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں یہ تیسرا موقع تھا جب انہوں نے 300 سے زیادہ رنز کا حدف عبور کیا اس سے پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکا ہی کے خلاف 377 رنز کا حدف 2015 سری لنکا میں عبور کر چکی ہے جبکہ 1994 میں کراچی کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے 314 رنز کا حدف عبور کر رکھا ہے
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو اس میچ میں جب 342 رنز کا حدف ملا تو تقریبا دو دن کا کھیل باقی تھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم یہ ٹیسٹ میچ بچانے میں ناکام رہے گی جس طرح سے سری لنکا کے اسپنرز نے پہلی اننگز میں گیند بازی کی تھی اس سے ایسے محسوس ہوتا تھا سری لنکا یہ ٹیسٹ میچ آسانی سے جیت جائے گا کیونکہ چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اس وکٹ پر کافی مشکل لگ رہا تھا مگر پاکستان کے ابتدائی بلے نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 87 رنز کی اہم ساجے داری کی پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جس طرح سے کھیلی دوسری اننگز میں ان اس کے برعکس کھیلی پہلی اننگز میں پاکستان کے بلے باز بہت آہستہ کھیلے مگر دوسری اننگز میں انہوں نے ایسا نہیں کیا کپتان بابر اعظم نے جس طرح سے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ کی وہ اپنی مثال آپ ہے بابر اعظم اور نسیم شاہ کے درمیان پہلی اننگز میں آخری وقت کی ساجے داری نے بھی پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
کسی بھی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں بلے بازی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر اپنا صرف چھٹا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے جس طرح سے مرد بحران کا کردار ادا کیا اور پاکستان کو جیت دلائی اس کی مثال نہیں ملتی عبداللہ شفیق نے اس ٹیسٹ میچ میں اور خاص طور پر دوسری اننگز میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا عبداللہ شفیق نے جس طرح سے بلے باز کی اس سے انہوں نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے
تقریبا ایک سال بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے لیگ اسپنرز یاسر شاہ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے بھی اس ٹیسٹ میچ میں مثال گیند بازی کی دوسری طرف ویٹرن بلے باز اظہر علی ایک بار پھر اس میچ میں کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نا کر سکے اور انہوں نے دونوں اننگز میں صرف 9 رنز بنائے اس سے لگتا ایسے ہی ہے کہ اب اظہر علی کا ٹیسٹ کیریئر زیادہ لمبا نہیں چلے گا ؟ جس طرح سے حسن علی کو اس میچ میں کارکردگی رہی وہ بھی کافی سوالیہ نشان چھوڑ گئ ہے حسن علی کو اب اس چیز کا فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ کھلاڑی ہیں یا پھر انٹرٹینر جس طرح سے وہ دونوں اننگز میں آؤٹ ہوئے اس سے ایسا لگتا تھا اس رویہ کافی غیر ذمہ دارانہ ہے ؟
پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے میرے خیال میں اس ٹیسٹ میچ کی پلینگ الیون کا انتخاب کرتے ہوئے بھی غلطی ہوئی تھی تین تیز گیند بازوں کی ٹیم میں جگہ اس وکٹ کو دیکھتے ہوئے کافی حیران کن تھی
کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے لیے شوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور ساتھ دیا تو سب نے بہت تعریف کی مگر دوسری طرف کپتان بابر اعظم نے اپنی ہی ٹیم کے ایک ایسے کھلاڑی جس نے 2021 میں 5 سنچریاں اسکور کی تھیں مگر 3 یا 4 اننگز کی بری کارکردگی پر اس ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم سے باہر بٹھا دیا تو ساحر لدھیانوی کا یہ شعر یاد آ گیا کہ
غیروں پر کرم اپنوں پر ستم غیر اے جان وفا یہ ظلم نہ کر
رہنے دے ابھی تھوڑا سا بھرم اے جان وفا یہ ظلم نہ کر
اگرچہ پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں فتح لازمی حاصل کی ہے مگر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا مڈل آرڈر پر ابھی بھی کافی سوالیہ نشان ہیں
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ میچ 2023 ولڈ ٹیسٹ چیمپئن کا حصہ تھا اور اس ٹیسٹ میچ کوجیتنے والی ٹیم کو 12 اہم پوائنٹس ملنے تھے جو پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کر لیے ہیں اس طرح سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب ولڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئے ہے اس میچ سے پہلے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تیسرے جبکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم چوتھے نمبر پر موجود تھی اس ہار کے بعد سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں