سابق کپتان ، لیجنڈ بیٹسمین اور انیس سو بانوے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق زلمی فیملی کا حصہ بن گئے
پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز کے لیے انضمام الحق پشاور زلمی کے مینںٹور/ بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کی تاریخ کے عظیم بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں ، انضمام الحق کے وسیع تجربے سے زلمی کے بیٹسمینوں خصوصا نوجوانوں کو بھرپور سیکھنے کو ملے گا ، لاہور: انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 11739رنز اور ٹیسٹ کرکٹ میں 8830رنز اسکور کیے
اپنی رائے کا اظہار کریں