ٹی ٹین سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لوگاٹ کوٹی 10 لیگ کا اسٹرٹیجی اور ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے
ٹی تین سیزن فور کا انعقاد 28 جنوری سے 6 فروری2021ءتک زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کیا جائے گا
پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی 10لیگ سیزن فور میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا
ہارون لورگاٹ کرکٹ کی ترویج و ترقی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے جو ابوظہبی ٹی 10کو بتدریج ترقی اور دیگر ممالک میں نئی ٹی 10 لیگ تشکیلکے لئے معاون ثابت ہو گا ۔ متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی میں اپنی مرکزی حیثیت برقرار رکھی ہوئی ہے
پریس ریلیز
تاریخ: ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 12 اکتوبر 2020ء
دنیا کی پہلی اور واحد 10 اوور کرکٹ کی لیگ ابوظہبی ٹی 10 کی مالک ٹی 10 اسپورٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لوگاٹ کو اسٹرٹیجی اور ڈیویلپمنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، تاکہ وہ عالمی سطح پر 10 اوور کرکٹ کی ترقی اور فروغ کی قیادت کریں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹی 10 اسپورٹس کی انتظامیہ اور اس کے شراکت دار آنے والے الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 سیزن کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کا انعقاد 28 جنوری سے 6 فروری2021ءتک زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں طے ہے اور اس میں 8 ٹیمیں اپنے پسندیدہ چیمین شپ ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ یہ اس لیگ کا چوتھا ایڈیشن ہوگا۔
ہارون لوگاٹ اپنی نئی ذمے داری میں ٹی 10 اسپورٹس کی انتظامیہ اور چیئرمین کو ٹی 10 کرکٹ کی ترقی اور فروغ سے متعلق حکمت عملیوں پر مشاورت فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی وہ الدار پروپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 لیگ کو دنیا بھر میں فروغ، ترقی اور تعارف فراہم کریں گے، تاکہ صلاحیت کے حامل ممالک میں متعدد ٹی 10 لیگس قائم کی جاسکیں۔ لوگاٹ دنیا بھر میں لیگ اور ٹی 10 کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کلیدی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
ہارون لورگاٹ 2008 سے 2012 چار سال تک آئی سی سی کے سی ای او رہے۔ آئی سی سی میں اپنی مدت ملازمت کے بعد انہوں نے مشیر کی حیثیت سے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) اور پھرپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مدد کی۔ جولائی 2013 میں انہیں کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا اور مشکل دور کے بعد سی ایس اے کی ساکھ کو بحال کرنے پر ان کی تعریف کی گئی ہے۔
ان کا عمدہ کام دیکھتے ہوئے سی ایس اے کو اس وقت جنوبی افریقہ میں کھیلوں کے بہترین انتظام فیڈریشن کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ 2017 میں ، انہیں اسپورٹس انڈسٹریز کے افتتاحی بزنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ کی ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ ، ہارون لورگاٹ نے کہا ، میں نے پچھلے سال پہلی بار ٹی 10 کرکٹ کا مشاہدہ کیا تھا اس کی مقبولیت دیکھ کرمیں متاثر ہوا۔ ابوظہبی میں میں منعقد اس لیگ نے عالمی توجہ مبذول کروائی ہے
مجھے ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ میں شامل ہونے اور پوری دنیا میں لیگ اور ٹی 10 کرکٹ کو بڑھانے میں حصہ لینے پر خوشی ہے۔ ابو ظہبی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ بووآچر نے کہا: ہم بورڈ میں ہارون لورگاٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں –
جو کرکٹ کے کھیل کی ترقی میں ایک عالمی رہنما ہیں۔ ایک ساتھ مل کر ، ہم ابوظہبی کی ایونٹ کی میزبانی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور T10 کو عالمی سطح پر اور بھی مقبول کریں گے
جنرل منیجر اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے ممبر جناب مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ میں انتہائی خوشی کے ساتھ ابوظہبی ٹی 10 میں جناب ہارون لوگاٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں ان کا قائدانہ کردار کسی سے پوشیدہ نہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں لیگ کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات کی اپنی لیگ ہے، جو دنیا بھر میں شہرت حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے بہت ہی اہم وقت پر ابوظہبی ٹی 10سے وابستگی اختیار کی ہے، کیوں کہ ہم اس لیگ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی رہنمائی میں اس فارمیٹ میں ایک نئے اور پ±رجوش باب کا اضافہ دیکھیں گے۔ الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10دنیا کی پہلی پروفیشنل ٹی 10 کرکٹ لیگ (10 اوور کی اننگ پر مشتمل) ہے، جو 90 منٹ کے میچ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا تصور اور اجرا ملک ہولڈنگز کے اقدام کے طور پر 2017ئمیں ٹی 10 اسپورٹس انتظامیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات ہی میں کیا گیا تھا۔ الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 لیگ اب اتنی پسندیدہ کرکٹ ٹورنامنٹ بن چکی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے منتظم ادارے آئی سی سی نے اسے انٹرنیشنل کرکٹ کی کم ترین دورانیے کی صورت میں تسلیم کرلیا ہے۔
ٹی 10 لیگ کی شہرت نے ابوظہبی اسپورٹس کونسل، محکمہ ثقافت وسیاحت ابوظہبی، ابوظہبی کرکٹ کلب اور اتحاد ائرویز کو گزشتہ برس ابوظہبی میں 5 سال کے لیے سالانہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ٹی 10 اسپورٹس
مینجمنٹ سے اشتراک پر ابھارا ہے، اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی فوری دوبارہ برینڈنگ کی ہے اور الدار پراپرٹیز بطور ٹائٹل اسپونسر وابستہ ہوگیا ہے۔
ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے بانی اور چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران 2017ءمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنے ا?غاز سے ٹی 10 لیگ خود کو منوا چکی ہے اور تیزی سے فروغ پاتے اور مقبول ہوتا ہوا فارمیٹ تسلیم کی جاچکی ہے۔ اسے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے اجازت اور آئی سی سی سے منظوری حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شجیع الملک کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی اس سیزن میں دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں اور
ایڈیٹر کا نوٹ
ابو ظہبی ٹی 10کے بارے میں
ابوظہبی ٹی 10 ایک پروفیشنل دس اوور فارمیٹ کرکٹ لیگ ہے جو ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ نے شروع کیا تھا اور امارات کرکٹ بورڈ کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعہ منظور شدہ ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منظور شدہ دس اوور فارمیٹ لیگ ہے۔اس میچ کی پہلی اننگ 45 منٹ کی ہوتی ہے جبکہ 90 منٹ کا کھیل ہوتا ہے۔ ٹورنامنٹ دس دن سے زیادہ کھیلا جاتا ہے ، اس کے بعد ایک راوو¿نڈ روبن ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتا ہے۔ 2017 کا ایڈیشن شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 14-17 دسمبر تک کھیلا گیا تھا۔ اگست 2018 میں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لیگ کو باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن نے ٹورنامنٹ کیلئے مزید دو ٹیمیں شامل ہوئیں
اپنی رائے کا اظہار کریں