پاکستان کے محمد عباس سال کی بہترین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے
لاہور : کرکٹ کی بائبل تصور کیے جانے والے میگزین وزڈن نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ، پاکستان کے محمد عباس سال کی بہترین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں محمد عباس کی تباہ کن پرفارمنس رہی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کیں ، سیریز میں ٹوٹل 17 شکار کیے ہیں ۔
عباس نے اپنی شاندار باؤلنگ اوسط کی بدولت دنیا بھر کے بڑے بڑے باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
وہ موجودہ صدی کے علاوہ 20 ویں صدی میں بھی کم از کم 50 وکٹیں لینے والے باؤلرز میں بہترین اوسط کے حامل گیند باز بنے ۔انہیں اسی کارکردگی پر وزڈن نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ۔
جس کی قیادت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سپرد کی گئی تھی ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں