More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

آئی سی سی نے مکی آرتھر کو وارننگ جاری کر دی 

آئی سی سی نے مکی آرتھر کو وارننگ جاری کر دی 

سنچورین : مکی آرتھر گزشتہ روز سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ پہلے ان کی ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آئی تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ میچ کے نویں اوور میں تھرڈ ایمپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا ۔

تفصیل کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کوچ مکی آرتھر کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کونسل نے وارننگ دی ۔مکی آرتھر نے سنچورین ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کے نویں اوور میں تھرڈٖ ایمپائر کے ایک فیصلے پر ناپسندیدیگی کا اظہار کیا تھا ۔

پاکستانی ہیڈ کوچ اس حوالے سے ٹی وی امپائر جول ولسن کے کمرے میں گئے اور دین ایلگر کے حق میں دیئے گئے ان کے فیصلے کا ناپسند کیاتھا ۔

ٹی وی ایمپائر کی شکایت پر آئی سی سی نے ضابط اخلاق کے مرتکب قرار دیتے ہوئے مکی آرتھر کو وارننگ دی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں