حکومتی عدم تعاون سے دلبرداشتہ شہباز سینیئر نے استغفی دے دیا
جی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینیئر نے حکومتی عدم تعاون اور بلا جواز تنقید سے دل برداشتہ ہوکر اپنا استغفی صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دیا ہے
استغفی میں شہباز نے موقف اختار کیا ہے کہ حکومت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس اگر قومی کھیل کے لیے وقت نہیں تو میرے پاس بھی نہیں اور فنڈز نہ ہونے کے باعث غیر یقینی کی صورتحال رہتی ہے
ہاکی کے لیے ہمارے ہاس کوئی اثاثہ یا فنڈز کا سسٹم موجود نہیں ہے اور بار بار حکومت اور متعلقہ وزارت کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے،، انہوں نے حیرانگی سے کہا گیا کہ سہولیات زیرو دے کر نتائج کا پوچھا جاتا ہے اور ایسی صورت حال میں میرے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
شہباز سینیئر کے مطابق وزارت بین الصوبائی نے ایک پائی کا تعاون نہیں کیا، بھارت میں ہاکی کو ملنے والے فنڈز ایک ارب سے زئد ہے اور قومی کھیل ہاکی کو پاکستان میں 35 لاکھ دیے جاتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں