بپھرے مکی آرتھر کو آئی سی سی کی جانب سے وارننگ
دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر جہاں مکی آرتھر کی سینیئر کھلاڑیوں سے سخت تلخ کلامی گالم گلوچ تک جا پہنچی اور اس واقعہ کو دنیا بھر کے میڈیا نے خوب اچھالا جس پر چیئرمین پی سی بی نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے منیجر طلعت علی سے ملاقات واقعے کی تفصیلات حاصل کی ہیں
وہیں شکست برداشت نہ کرنے والے مکی آرتھر دوسری اننگز کے 9 ویں اوور میں تھرڈ امپائر کے ایک فیصلے کے بعد ٹی وی امپائر جول ولسن کے کمرے میں جا گھسے اور ڈین ایلگر کے حق میں دیئے گئے ان کے فیصلے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
ٹی وی امپائر جول ولسن نے اس واقعے کی باقاعدہ اطلاع میچ ریفری ڈیوڈ بون کو دی ، میچ ریفری نے مکی آرتھر کے اس اقدام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا
تاہم آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ مکی آرتھر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں