دوسرے ٹیسٹ میں جارحانہ کرکٹ،شرجیل خان الرٹ
نیوزی لینڈ میں موجود ٹیم انتطامیہ نے کیویز کے دو دو ہاتھ کرنے کو جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ اظہر الیون کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ شرجیل خان کو دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا اور ان کو واضح پیغام دیا جائے گا اپنے مخصوص طرز بیٹنگ کے ساتھ کھیلیں، مصباح الحق کے اچانک پاکستان آنے سے سمیع اسلم دوسرے ٹیسٹ میں بھی میدان میں اتارے جائیں گے، ذرائع بتاتے ہیں کہ قائم مقام کپتان اظہر علی بیٹنگ بھی مصباح الحق کے نمبر پر کھیلیں گے،، پچ کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ ٹیم میں یاسر شاہ کو بحال رکھا جائے یا وہاب ریاض کو گیند تھمائی جائے
اپنی رائے کا اظہار کریں