More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

دوسرے ون ڈے میں شاہینوں نے پاکستانی کرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

دوسرے ون ڈے میں شاہینوں نے پاکستانی کرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

نیلسن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 247  رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے اوپنر کولن منرو صفر رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے وہ پہلے اوور میں محمد عامر کا شکار بنے جبکہ کیویز کپتان کین ولیم سن فہیم اشرف کی بال پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بارش کے آغاز تک کیویز ٹیم 64 رنز بنا پائی جبکہ اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ بعدازاں میچ کے دوبارہ آغاز پر نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کر کے اسے 151 رنز کا ہدف دیا گیا جو کیویز نے 24 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف دیا تھا۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں