اسٹیو-ا-سمتھ-نے-گیری-سوبرز-کا-ریکارڈ-برابر-کردیا
سڈنی:دنیائے کرکٹ کے عہد ساز بیٹسمین ڈونلڈ بریڈ مین کے بعد آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو ا سمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 6ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے لیکن وہ خود بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 6ہزار رنز کا ریکارڈ ایک اور آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر سر ڈونلڈ بریڈمین کے پاس ہے جنھوں نے یہ اعزاز اپنی 68 ویں اننگز میں بھارت کے خلاف میلبورن میں 1948 ءمیں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا تھا۔اس طرح ا سٹیو ا سمتھ اپنی 111ویں ٹیسٹ اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کر کے ایک اور لیجنڈری بلے باز ویسٹ انڈین سر گارفیلڈ سوبرز کے برابر آ گئے۔ سر گارفیلڈ سوبرز نے بھی تیز ترین6 ہزار رنز 111 ویں اننگز میں ہی مکمل کئے تھے۔
ا سٹیو ا سمتھ کے پاس انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ میں ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے کا موقع موجودتھا اس میچ میں اسٹیو اسمتھ صرف 17 رنز کے فرق سے یہ ریکارڈ اپنے نام نہیں کر سکے اگر وہ آخری ٹیسٹ میچ مٰیں سینچری اسکور کر لیتے تو سر ڈونلڈ بریڈمین کا ہی ایک ایشز سیریز میں چار سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کر لیتے .
گزشتہ4 میچوں میں وہ صرف دو ہی مرتبہ 50 سے کم کے ا سکور پر آوٹ ہوئے۔ا سمتھ مجموعی طور پر 23 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں ا سکور کر چکے ہیں اور ان کا سب سے بڑا اسکور 239 ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں