ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب 7 جنوری کو ہو گی
جی ہاں 2018 ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے اور یہ پاکستان اور یو اے ای میں کھیلا جائے کیونکہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان آنے سے معزرت کر لی ہے
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 8 جنوری کو قزافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،،،جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان پہنچنے پر شاندار طریقے سے ویکم کہا گیا
نیپال کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے اور نیپال کی جانب سے ایک خاتون کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں،،، بھاگواتی پہلی مرتبہ بلائنڈ ایک روزہ ٹیم کیساتھ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں،، مگر وہ بارہ سال سے کرکٹ سے وابستہ ہیں
چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ نے بھارت سے شکوہ کناں نظر آئے کہ ہم تو ہمیشہ بھارت میں کھیل کر آئے مگر بھارت نے پاکستان نہ آکر ہمارے ایونٹ کو خاب کرنے کی کوشش کی ہے،،، انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب یادگار ہوگی
اپنی رائے کا اظہار کریں