More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قوم کو جیت کا تحفہ دینے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین اقدام

قوم کو جیت کا تحفہ دینے کے لیے  قومی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین اقدام

ولنگٹن: نئے سال کے نئے چیلنج کی تیاریاں عروج پر اس سلسلے میں گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف کمر کَس لی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے قوم کو جیت کا تحفہ دینے کے لیے  2018 کی پہلی پریکٹس گھنٹوں تکجاری رکھی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ کیویز کو انہی کے دیس میں شکست دینے کا عزم لیے قومی ٹیم نے سیکسٹن اوول سٹیڈیم میں تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا ۔

ٹریننگ کے دوران شاہینوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی ۔پاکستان اور نیو زی لینڈ 6 جنوی کو پہلے ون ڈے میچ میں ٹکرائیں گے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں