اب بنے گی خیبر پختون خواہ میں کرکٹ اکیڈیمی
جی ہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور سپورٹس بورڈ کے پی کے میں تاریخی معاہدہ ہوگیا ہے جسکے مطابق سپورٹس بورڈ کے پی کے کرکٹ اکیڈیمی کے لیے عمارت کھڑی کریں گے اور انفراسٹرکچر مہیا کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا ماہر عملہ جسمیں کوچز، فزیو اور ٹرینر شامل ہونگے فراہم کرے گا،،، معاہدے کی یاداشت پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں دستخط کیے گئے،،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سی او او سبحان احمد جبکہ کے پی کے کی جانب سے ڈی جی سپورٹس منیر عباس نے دستخط کیے،، اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر اور ہارون رشید اور نعمت اللہ بھی موجود تھے
یاد رہے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پہلے ہی اس منصوبے کے لیے ممبران گورننگ باڈی سے منظوری لے چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں