More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سپر ویٹرن کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر کی وفات

سپر ویٹرن کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر کی وفات

سب سے پہلے آپ کو سمجھانا ضروری ہے کہ ویٹرن اور سپر ویٹرن کرکٹ ہے کیا؟ چالیس سال یا اس سے زائد کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کو ویٹرن جبکہ پچاس سال یا اس سے زائد کرکٹرز کی ٹیم کو سپر ویٹرن کہتے ہیں،،، اور یہ پاکستان بھر میں بڑے جوش و خروش سے کھیلی جاری ہے جسکا سہرا سابق گورنر پنجاب صادق قریشی کے صاحبزادے عاشق قریشی کے سر جاتا ہے
لاہور میں تو ویٹرن کرکٹ دنیا کے کسی بھی ملک سے ذیادہ کھیلی جاتی ہے اور اب سپر ویٹرن کرکٹ کچھ سالوں سے کراچی میں بھی کھیلی جارہی ہے جہاں ایک میچ کے دوران ندیم نامی غیر معروف کرکٹر جب بلے بازی کرکے آئے تو آتے ہی اپنی عمدہ بلے بازی کی وجہ سے نعرے بازی کرنے لگے،،، اسی دوران ان کو دل دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے،،، ویٹرن اور سپر ویٹرن کرکٹ کے حلقوں میں اس ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے،،،، پاکستان کی ویٹرن کرکٹ میں یہ دوسری موت ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑی سارا سال کرکٹ کی ہلکی پھلکی پریکٹس یا ورزش میں مشغول رہے بنا کرکٹ کھیلنے میں مشغول ہوجاتے ہیں جو کبھی کبھی خطرناک نتائج کا باعث بنتی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں