پاکستان کے خلاف مضبوط ورلڈ الیون تیار کر لی گئی
ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان آج کل دنیائے کرکٹ کی اہم خبروں میں سے ایک ہے،،، دن میں کئی بار کئی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں کہ فلاں کھلاڑی پاکستان آرہا ہے فلاں نے پاکستان آنے سے معزرت کر لی
ورلڈ الیون کے کوچ اور منیجر اینڈی فلاور کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ کے معتبر کرکٹرز پر مشتمل ٹیم تیار کر لی ہے،، یاد رہے اینڈی فلاور کو ورلڈ الیون منتخب کرنے کا اختیار آئی سی سی نے دیا تھا اور پاکستان میں ہونے ولے تینوں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے آفیشلز بھی پاکستان آئیں گے
کرکٹ کے حلقے پورے وثوق سے دوعی کر رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈیوپلیسی ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے
دیگر کھلاڑیوں میں سابق کیوی کپتان برینڈن مک کولم، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، کیرون پولارڈ، ڈیرن براوو، انگلینڈ کے عادل رشید، بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال، زمبابوے کے سکندر رضا بٹ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، عمران طاہر، افغانستان کے محمد نبی اور سری لنکا کے اپل تھارنگا شامل ہیں۔
ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے بھی وعدہ کر لیا ہے کہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کی صورت میں سری لنکا پاکستان میں ایک یا دو ٹی ٹونٹی اور ویسٹ انڈیز نومبر میں پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی
حکومت پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروا رکھی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں